
Yehuda Saadia
Israeli Rabbi
پروردگار عالم نے ہمیں تلوار کی نوک پر رکھا ہوا ہے
تاکہ ہم التماس کریں:
اے پروردگار جہان! ہمیں ایران کے شر سے نجات دے! ہمیں ملک کے اندر موجود ان سیاسی دھڑوں سے بھی نجات دے کہ جو یہودا کی شریعت کا سقوط چاہتے ہیں!
تاکہ ہم ہمیشہ پروردگار کی درگاہ پر حاضر رہیں!
قبل ازیں بھی ہم نے رسالہ سنھدین کے باب ”حلق” میں اس نقطے کی جانب اشارہ کیا ہے کہ خداوند متعال، اسرائیلی قوم کو عملی طور پر توبہ کا موقع فراہم کرتا ہے!
خدا نے ایران کا یہ تمام منظر اس لئے بنایا ہے
تاکہ وہ بظاہر ہمیں توبہ اور پلٹنے پر مجبور کرے
اور اگر وہ واپس نہ پلٹیں تو وہ ان پر ایسے بادشاہوں کو مسلط کر دیتا ہے کہ
جن کے احکام و فرامین، ہامان کے جیسے سخت ہوتے ہیں
میں نے قبل ازیں بھی کہا ہے کہ یہ ہامان وہی ”خامنہای” ہے!!
اصلی منابع کی جانب واپسی سے لوگ پرسکون ہو جائیں گے.. آئیے رائے عامہ کو اس بات کے ذریعے پرسکون کریں کہ سب کچھ طے شدہ منصوبے کے تحت پیش آ رہا ہے!
آپ دیکھ رہے ہیں کہ سبھی ڈرے ہوئے ہیں، درگاہ حق میں التماس کر رہے ہیں، مسلسل مزامیر داؤد کی تلاوت کر رہے ہیں، اور اسرائیلی قوم توبہ کی جانب پلٹ آئی ہے
ایران کا معاملہ، ہماری اور حتی ہمارے آباؤ اجداد کی پیدایش
سے بھی ہزاروں سال قبل مقدر ہو چکا تھا
ہمارے حکماء کے منابع (کتابوں) میں واضح طور پر آیا ہے کہ
ايران آئندہ اور آخرالزمان کے واقعات کا اصلی ستارہ (کھلاڑی) ہو گا!!
آخری کردار کو ایران کے لئے محفوظ رکھا گیا ہے