
26Robert A. Pape
Professor of Political Science at the University of Chicago
اگر آبنائے ہرمز پر (ایرانی) کنٹرول کی یہ صورتحال شدت اختیار کر جاتی ہے
حتی یہ کہ ایران؛ عالمی طاقت کا چوتھا ستون بن جائے گا..!
تو یہ، واحد محور کے حامل کئی ایک دائروں کے جیسے بڑھتی چلی جائے گی
اور یہ ایک چونکا کر رکھ دینے والی تبدیلی ہے!
امریکہ بدستور، کم از کم کاغذوں میں ہی،
دنیا کا طاقتور ترین ملک باقی رہے گا
جس کے بعد چین اور پھر روس
لیکن اب ایران؛ مشرق وسطی کے کمزور یا شاید گرتے ہوئے ایک ملک سے
دنیا کے چوتھے طاقتور ترین ملک کی سطح پر عروج حاصل کر جائے گا
بھارت سے زیادہ طاقتور، پاکستان سے زیادہ طاقتور.. برازیل سے زیادہ طاقتور
یہ دنیا کی طاقت (کے توازن) میں ایک بہت بڑی تبدیلی ہے!
اور یہ سب کچھ
28 فروری اور یکم مارچ کے درمیان وقوع پذیر ہوا
اس کے بارے ذرا سوچیں!
ایسا (دنیا کی) تاریخ میں کبھی نہیں ہوا..
ہم نے دوسری طاقتوں کو
خطے کی طاقت، یا درمیانے درجے کی طاقت سے بڑی طاقت بنتے تو دیکھا ہے
ہم نے (اس حوالے سے) جغرافیہ کا کردار دیکھا ہے،
ہم نے ٹیکنالوجی کا کردار بھی دیکھا ہے
لیکن یہ کہ ایسی کوئی تبدیلی پلک جھپکنے میں وقوع پذیر ہو جائے..
یہ چونکا دینے والی بات ہے!!
یہ (جنگ) بالآخر
(امریکہ کے لئے) گھر کے بحران یا کرونا وائرس کے جیسے بحران میں بدل سکتی ہے
یقینی طور پر (اس جنگ کی) یہ صورتحال
کسی بھی گزشتہ جنگ کے جیسی نہیں!
لہذا (آبنائے) ہرمز میں تعطل کے اولین اثر نے امریکیوں کو متاثر کر کے رکھ دیا ہے
اس طرح سے کہ جیسے؛ تاریخ بھر میں یا ابھی1991ء کے بعد سے،
کسی بھی جنگ نے کبھی متاثر نہیں کیا تھا..
یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے!
لہذا میں اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہتا
کیونکہ آپ نے بھی اس مسئلے پر انگلی رکھی ہے..
یہ (جنگ) امریکی عوام کو براہ راست متاثر کر رہی ہے..
اور یہی خاص بات ہے!!