◷

ٹرمپ امریکی تاریخ کا نفرت انگیز ترین اور شکست خورده ترین صدر ہے، کرنل لارنس ولکرسن کی اهم پیشگوئی

18 اکتوبر 2026


 

 

کافی ہے کہ آپ صرف ہر روز ڈونلڈ ٹرمپ کی باتیں سنتے رہیں،
تو آپ کو خود ہی معلوم ہو جائے گا کہ

وہ چیز جو ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے حتی اپنی طاقت یا زندگی کے کسی بھی پہلو سے بڑھکر اہم ہے، یہ ہے کہ لوگ اس کے بارے کیا سوچتے ہیں!

اور (اس کی) یہ (ساکھ) تباہ ہو رہی ہے، خود اس کی اپنی آنکھوں کے سامنے،لیکن یہ اس سے چھپایا جا رہا، ان چاپلوسوں کی جانب سے کہ جنہوں نے اسے گھیر رکھا ہے

اور کوئی ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ نہیں بتاتا
کہ تم پوری امریکی تاریخ میں نفرت انگیز ترین صدر ہو

جب سے سروے شروع ہوا ہے،بہت بہت دہائیاں قبل سے.. تمہیں انتہائی انتہائی برا صدر ہونے کے ناطے،امریکی صدارت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ رجسٹر کرلیاگیاہے

تم وحشتناک ہو، تم نفرت انگیز ہو.. تم مسترد شدہ ہو

حتی اب MAGA کےکارکن بھی تم سے نفرت کرتے ہیں

تم 3 نومبر کے انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست کا باعث بنو گے

کیونکہ بہت سے ریپبلکن، اگر ہم یہ نہ کہیں کہ وہ سب کے سب ریپبلکن کہ جو MAGA کے اندھے حامی تھے.. ووٹ ڈالنے ہی نہ آئیں گے!

وہ يقينا کسی ڈیموکریٹ کو ووٹ دینے کے لئے ہی باہر نہ نکلیں گے
بلکہ وہ سرے سے ووٹ ہی نہ ڈالیں گے..

لہذا تم ایک ایسی شکست کھانے جا رہے ہو
کہ جیسی شکست ایک لمبی تاریخ سے کسی نہیں کھائی

لہذا تم کم از کم دو سال کے لئے دیوار کے ساتھ لگنے جا رہے ہو..
اگر تمہارا مؤاخذہ کرتے ہوئے تمہیں صدارتی دفتر سے نکال نہ دیا گیا!

اسے کوئی بھی یہ بات نہیں بتا رہا..
اور کوئی اسے بتا بھی نہیں سکتا!

مجھےلگتا ہےکہ وہ حتی نہیں جانتا کہ کیسا اقدام اٹھائے اور کیا سلسلہ جاری کرے کہ
کم از کم منفی نتائج کے ایک حصے کو ہی روک سکے!

بلکہ وہ ان (منفی نتائج) کو مزید گہرے سے گہرا تر کرتا جا رہا ہے

میرا خیال ہے کہ وہ، اس ڈرامے (لیئر شو) کے آخر میں کہ جب سب کچھ خاتمے کی جانب گامزن ہو گا؛ آسمان کی جانب نگاہ کرے گا اور کہے گا

حتی اگر میرے حرام نطفے کے ٹھہرنے کے موقع پر کائنات کا پاکیزہ ترین ستارہ بھی چمکتا، تب بھی میں ذہنی صحتمند نہیں ہو سکتا تھا..

یہ ایک کلاسک ڈائیلاگ ہے کہ جو ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کردار کی شخصیت کو واضح کرتا ہے

لیکن صرف یہ کہ وہ کردار (ٹرمپ کی نسبت) ذرا عقلمند شخص کا تھا!


You may also like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے