دنیا کی اخلاقی ترین فوج” (IDF) مہدی حسن کے زبانی

،مہدی حسن
امریکی صحافی

وہی فوج کہ جس نے اپریل میں 15 فلسطینی طبی امدادی کارکنوں کو قتل کیا تھا..

کنریکس جوناتھن
سابق ترجمان اسرائیلی فوج

شاید اُنہیں حماس نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ہو.. مہدی!

ان کی ایمبولینسیں بھی ریت میں موجود تھیں..

اسرائیلی فوج نے انہیں ریت میں دفن کر دیا تھا.. اپریل میں..
ان کے بارے اسرائیلیوں نے جھوٹ بولا تھا..

پھر اُن کے بارے اسرائیلیوں نے جھوٹ بولتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ روشنیاں خاموش تھیں..
ہمیں معلوم نہیں تھا کہ وہ کون ہیں.. حماس فائرنگ کر رہی تھی..!

اور پھر سب کو معلوم ہو گیا کہ وہ جھوٹ بول رہے تھے..
اور آپ کو معلوم ہے کہ اسرائیل نے صرف کیا کِیا.. پیرس؟
اسرائیل نے صرف ڈپٹی کمانڈر کو برطرف کیا.. بس!

کوئی بھی جیل نہ گیا.. کسی پر فرد جرم عائد نہیں ہوئی..
حالانکہ انہوں نے 15 لوگوں کا قتل عام کیا تھا..

یہ وہ فوج ہے کہ جس کا دفاع جوناتھن کر رہا ہے..
جو اس وقت دنیا بھر کی بداخلاق ترین فوج ہے.. جو ہسپتالوں پر بمباری کرتی ہے..
ہماری آنکھوں کے عین سامنے!

جوناتھن!!

جی! لیکن یہ بہت سی سطحوں پر مضحکہ خیز ہے..
لیکن سنو مہدی.. جب کام شروع ہوا تو

اسرائیل نے بالآخر ابوعبیدہ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا
جو حماس کا انتہائی کارآمد اور محنتی ترجمان تھا..

دفع ہو جاؤ بدبخت!
حماس کے حوالے سے تمہارا پراپیگنڈہ انتہائی مضحکہ خیز ہے..
کیونکہ تم نسل پرست، نسل کش اور جنگی مجرم ہو!

تم مجرموں کا دفاع کر رہے ہو.. کیا تم مجھے بھی ٹارگٹ قرار دینا چاہتے ہو؟
کیا تم مجھے بھی ایک متعین ٹارگٹ کے طور پر متعارف کروانا چاہتے ہو؟؟

پہلے تو یہ کہ مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کہ اکتوبر 2023ء میں
دنیا کو اس وقت شدید دھچکا لگا کہ جب کسی نے کہا کہ اسرائیل ہسپتالوں پر بھی حملہ کر سکتا ہے!

مہینوں ہمیں یہ کہا جاتا رہا کہ اسرائیل کسی بھی ہسپتال پر ہرگز حملہ نہیں کرے گا

لیکن آج، اسرائیل کھلم کھلا ہسپتالوں پر بمباری کرتا ہے
اور انتہائی مضحکہ خیز توجیہات کے ذریعے ان کا جواز پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے

یہ اسرائیلی پراپیگنڈے کا ایک نیا اور مضحکہ خیز مرحلہ ہے کہ وہاں حماس کا ایک کیمرہ تھا
بالکل ویسے ہی کہ جیسے وہ 20 بے گناہ شہریوں کے قتل کا جواز پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے!

اوکے.. تم دخل اندازی نہ کرو.. مجھے بات مکمل کرنے دو..
اگر تم دخل اندازی نہیں کرو تو میں بتاؤں گا کہ کیوں یہ دعوی جھوٹا ہے!

حماس کے 6 کارکن نہیں مارے گئے.. تم نے دعوی کیا ہے کہ وہ مارے گئے ہیں،
اس حوالے سے انٹرنیشنل میڈیا کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا کہ جو ثابت کرے کہ
اس مقام پر حماس کے 6 کارکن موجود تھے!

درحقیقت 6 تصاویر شائع کی گئی تھیں
جن میں 2 لوگ ایک روز پہلے قتل کئے گئے تھے
جن میں سے ایک معروف مقامی فائر فائٹر تھا کہ جسے اسرائیل نے پہلے ہی قتل کر رکھا تھا!

لہذا وہاں حماس کے 6 کارکن موجود ہی نہ تھے کہ جو اس حملے میں مارے گئے ہوں!

پیرس کیا مجھے بھی اس شو میں کوئی بات کرنی ہے یا صرف وہی مسلسل بولتا رہے گا؟

جوناتھن! اسے بات کر لینے دو! اسے بات کر لینے دو!

لیکن اگر آپ توقع رکھتے ہیں کہ وہ جھوٹ بولتا رہے اور میں کوئی جواب نہ دوں..

اگر تم مجھے کہتے رہو گے تو میں بھی تمہیں کہتا رہوں گا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو!

تم دونوں ایک دوسرے کو کہتے ہو کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے!

مہدی کو جواب دے لینے دو.. پھر تم جواب دے سکتے ہو..

اور دنیا دیکھ سکتی ہے کہ..

جوناتھن! اس وقت ہم پیرس کے پروگرام میں ہیں اور مجھے بولنے کا حق حاصل ہے..
ہم غزہ میں نہیں کہ جہاں تم مجھے صحافی ہونے کے ناطے قتل کر سکتے!

مجھے یہاں بات کرنا ہے.. اور یہ بتانا ہے کہ "صحافیوں کو دوہرے حملے” میں قتل کیا گیا ہے!

مجھے معاف رکھو مہدی.. تم جھوٹ بولتے ہو اور قطریوں سے پیسے لیتے اور اسرائیل کو مٹی میں ملاتے ہو

دنیا میں کوئی بھی اس حملے کو "غلطی” قرار نہیں دے سکتا..
یہ اپنی بکواس بند نہیں کر سکتا پیرس! سب دیکھ رہے ہیں کہ وہ اپنی بکواس بند نہیں کر سکتا!

میں بات کر رہا ہوں.. اپنا نکتۂ نظر بیان کر رہا ہوں..

تم اپنی بکواس بند کرو.. مجھے اپنا نکتہ بیان کرنا ہے!

حماس کے 6 کارکن مارے نہیں گئے..
اسرائیل نے ان کے مارے جانے کا دعوی کیا تھا جس کی تردید ہو گئی ہے

20 لوگ مارے گئے ہیں جن میں 5 صحافی تھے

لہذا اس کو "فاحش غلطی” قرار نہیں دیا جا سکتا، جیسا کہ جوناتھن دعوی کر رہا ہے
کیونکہ یہ ایک "دوہرا حملہ” تھا!

اسرائیلی مجلے 972 نے رپورٹ دی ہے کہ
یہ اب اسرائیلی فوج میں ایک معیاری طریقہ کار بن چکا ہے کہ وہ دوہرا حملہ کرتے ہیں

گذشتہ گرمیوں میں، المواصی میں، نیویارک ٹائمز نے ویڈیوز نشر کی تھیں کہ جن میں
اسرائیلی فلسطینی طبی امدادی کارکنوں پر دوہرے حملے کر رہے تھے

آپ کو معلوم ہے کہ اس وقت اسرائیل نے کیا کہا تھا، پیرس؟
"ہم اس حادثے پر تحقیق کریں گے”

اندازہ لگاؤ کیا ہوا..
ایک سال کے بعد بھی کوئی تحقیق نہیں ہوئی،
کسی پر فرد جرم عائد نہیں ہوئی اور کسی کو سزا نہیں ملی!

یہ ہمیشہ اپنے انٹرویو میں سادہ لوح مغربی صحافیوں کو یہی کہتے ہیں:
"ہم اس غلطی پر تحقیق کریں گے”

اکتوبر 2023ء کے بعد سے،
غزہ میں قتل عام کے جرم میں اب تک کوئی ایک اسرائیلی فوجی بھی جیل نہیں گیا

کیا آپ کو یاد ہے پیرس! کہ میں نے آپ کے ہی شو میں ایلن ڈرشوتھ کو کہا تھا کہ
میں منتظر ہوں کہ کوئی اس کے اُلٹ ثابت کر دے!!

حقیقت یہ ہے کہ:
اپریل میں 15 طبی امدادی کارکنوں کے قتل عام کے باعث کوئی شخص بھی جیل نہیں گیا

گذشتہ گرمیوں میں المواصی ہسپتال پر "دوہرے حملے” کے جرم میں
کوئی شخص جیل نہیں گیا!

اور اس ہسپتال میں 20 لوگوں کے قتل عام پر بھی
کوئی شخص جیل نہیں جائے گا!

جوناتھن اور اس کی فوج جنگی جرائم کے ارتکاب کی عاشق ہے
اور کوئی انہیں جوابدہ نہیں بناتا

0views

You may also like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے