Glenn Greenwald
American Journalist, Author, and Former Lawyer
جس نکتے کی جانب آپ نے اشارہ کیا ہے.. میرا خیال ہے کہ یہ بہت اہم ہے..
وہ وار پراپیگنڈا کہ جس کا میں سالہا سال سے جائزہ لے رہا ہوں
کبھی کبھار تو مجھے خود کو بھی ہلا کر رکھ دیتا ہے
یہ کہ امریکی حکومت کیسے اپنے شہریوں اور دنیا بھر کے لوگوں کو یہ کہہ سکتی ہے کہ
ہم اس سیارے (زمین) کے دبے ہوئے لوگوں کی آزادی کے لئے جنگ میں جا رہے ہیں!
مثلا یہ کہ ہم ونزویلا اور کیوبا کے لوگوں کو خوراک دینے اور اُنہیں آزاد کرنے جا رہے ہیں..
اسی طرح یہ کہ ہم ایرانی عوام کی حفاظت کرنے اور انہیں جمہوریت دینے کے لئے جا رہے ہیں..
درحالیکہ ہمارے انتہائی قریبی اتحادی، اس جاری اسرائیلی جنگ کے دوران بھی،
پورے سیارے (روئے زمین) پر موجود وحشی ترین رژیمیں ہیں!
سعوی.. اماراتی.. قطری.. بحرینی.. اور اردنی (حکومتیں)..
ہم ظالم و جابر آمریت کے عاشق ہیں اور
ساتھ ہی انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم لوگوں کی آزادی کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں!
جبکہ بہت سے لوگ سر ہلانے لگتے ہیں!
لیکن دوسرا یہلو یہ ہے کہ آپ سوچیں کہ..
ہمیں کتنے عرصے سے یہ کہا جا رہا ہے کہ ایرانی ریجیم آخرالزمانی ہے اور حشر نشر پر یقین رکھتی ہے.. وہ (ایرانی) موت کے دیوانے ہیں اور ایمان رکھتے ہیں کہ انہیں اگلے جہان میں پاداش ملے گی.. وہ موت کو زندگی سے زیادہ چاہتے ہیں.. نیز وہ مر جانا چاہتے ہیں..
لہذا جب آپ ایرانی اقدامات کا جائزہ لیتے ہیں.. میں زیادہ دور نہیں جاؤں گا.. 7 اکتوبر 2024ء کے فورا بعد..
جب اسرائیل نے شام میں ایرانی قو نصلیٹ پر بمباری کی.. اور ان کی اپنی (ایرانی) سرزمین پر اُن لوگوں کو قتل کیا کہ جو ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں مدعو تھے.. اور یہ یقینی طور پر جنگی اقدامات تھے..!!
اور ایرانیوں نے پھر اسرائیل کی جانب ایسے میزائل داغے، اور اس اقدام کی انجام دہی کو وہ اپنی ذمہ داری محسوس کرتے تھے.. کہ جو انتہائی کم رفتار کے اور پرانے میزائل تھے جن کے ٹریک ہو جانے کے بڑے امکان کو وہ بخوبی جانتے تھے
کیا اس قسم کا رویہ، کسی ایسے متعصب مذہبی اور آخرالزمانی فرقے کا ہو سکتا ہے کہ جو
حقیقی طور پر مر جانا چاہتا ہو اور تباہی و بربادی کا دیوانہ ہو؟؟؟
اگر ہم پوری طرح ایمانداری سے کام لیں تو حقیقت تو یہ ہے کہ
اگرایران کےپاس جوہری اسلحہ ہو تو -جیسا کہ جان مرشائمر نے بھی اس کی جانب بارہا اشارہ کیا ہے-اور میں بھی یہی سمجھتاہوں کہ
دنیا پر امن ہو جائے گی کیونکہ پھر اسرائیلیوں کو لگام پڑ جائے گی اور ان کے مقابلے میں ڈیٹرنس بھی حاصل ہو جائے گی!!
میرا خیال ہے کہ خطرناک ترین صورتحال یہ ہے کہ
اسرائیلیوں اور خطے میں صرف اور صرف اُنہی کے پاس "جوہری اسلحہ” ہو!
کیونکہ اگر آپ کسی آخرالزمانی اور بلاحدود فرقے کے بارے بات کر رہے ہیں کہ جو مذہبی اور نظریاتی تعصب سے بھرا ہوا ہے،
تو آپ درحقیقت اسرائیلی ریجیم کے بارے بات کر رہے ہیں، نہ ایرانی حکومت کے بارے..
دیکھیں!!
ہمارا پراپیگنڈا کس طریقے سے عام لوگوں کو ایسے رستے پر ڈالتا ہے.. تاکہ وہ اِس "آشکار حقیقت” کے عین برعکس پر یقین کریں!!