
John Mearsheimer
American Political Scientist
۔ آپ کا کیا خیال ہے، کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے بیانات کو ایک دوسرے کے ساتھ رکھنے سے.. کیا اتفاقات ممکنہ طور پر رونما ہونے والے ہیں؟
۔ جی..
میرا خیال نہیں کہ ہمارے اندر، ایران کو شکست دینے کی فوجی صلاحیت موجود ہے!
اور حتی اگر آج صبح کا پن پرک (محدود) حملہ بھی، دوطرفہ محدود حملوں کی ایک دوسری کمپین میں بدل جائے.. تب بھی یہ (فوجی مہم جوئی) کامیاب ہونے والی نہیں
(جنگ کے) اس مسئلے میں ہم ڈرائیونگ سیٹ پر نہیں..
ایرانی ڈرائیونگ سیٹ پر ہیں (اور انیشی ایٹو انہی کے ہاتھ میں ہے)
یہ اسرائیل ہی تھا کہ
جس نے ہمیں (امریکہ کو) ایران کے خلاف اس حالیہ جنگ میں دھکیلا ہے
اسرائیلی، (جنگ کے آغاز کے) اس وقت سے ایک طرف بیٹھے ہیں
اس بات پر تاکید کرنا انتہائی اہم ہے کہ
اسرائیلی اس جنگ میں دوبارہ پڑنا نہیں چاہتے
کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ ان بیلسٹک میزائلوں، کروز میزائلوں اور ڈرون طیاروں نے، کہ جنہیں ایرانیوں نے 40 روزہ کمپین میں (اسرائیل پر) فائر کیا تھا..
(اسرائیل میں) شدید تباہی پھیلائی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسرائیلیوں نے،
اسرائیل سے باہر نکلنے والی تمام اطلاعات پر شدید سنسرشپ کا پہرہ بٹھا رکھا ہے
کیونکہ وہ (اسرائیلی) پسند ہی نہیں کرتے
کہ ہم جیسے لوگ یہ دیکھیں کہ اسرائیل کے اندر کیا کچھ رونما ہوتا رہا ہے!
اور یہی حقیقت اس بات کو بھی آشکار کرتی ہے کہ
کیوں اسرائیلی اس وقت میدان سے باہر بیٹھے ہیں؟
اور مجھے یقین ہے کہ اسرائیلی اس بات کو ترجیح دیں گے کہ
امریکی اکیلے ہی ایران پر حملہ کریں..
.. اور امریکی اکیلے ہی ایران کے خلاف لڑیں!
اس لئے کہ وہ (اسرائیلی) دوبارہ (ایران کے خلاف جنگ میں) پھنسنا نہیں چاہتے
کیونکہ وہ قیمت جو اسرائیل کو اس اقدام کی چکانا پڑے گی، انتہائی سنگین ہے!
نیتن یاہو”ایران کا تعاقب دوباره شروع کرنے”اور”کام تمام کرنے”کی بات تو کرسکتاہے
لیکن اس کو یہ کام ”خود ہی” کرنا ہو گا! (ہاہاہا)
اور جیسا میں نے آپ کو بتایا، میرا خیال نہیں کہ اسرائیلی ”خود ہی” یہ کام (ایران کے خلاف جنگ) کر سکتے ہیں.. انہیں ہماری (امریکیوں کی) ضرورت ہے!
میرا خیال ہے، اور آپ بھی جانتے ہیں کہ
ہم (امریکی) ایران کے خلاف اس قسم کی کوئی دوسری جنگ لڑنے کے قابل نہیں!
ہم، امریکیوں اور اسرائیلیوں نے یہ کام (ایران کے خلاف جنگ) کرنے کی
40 روزہ کمپين میں کوشش کر دیکھی ہے.. ہم ناکام ہوئے ہیں!!
جبکہ ایرانی نہ صرف ہار ماننے والے نہیں
بلکہ وہ ڈرائیونگ سیٹ پر بھی موجود ہیں (اور انیشی ایٹو انہی کے ہاتھ میں ہے)
لہذا صدر ٹرمپ اور اس کے مشیر،
(ایران پر)بڑےبمگرا کرفتح کا اعلان کرتے ہوئے(جنگ سے)باہر نکلنےکی بات کرسکتےہیں..
لیکن اس سوچ سے کہ یہ حکمت عملی کام کرے گی،
وہ صرف خود کو ہی بیوقوف بنا سکتے ہیں!
میرا نہیں خیال کہ ڈینی ڈیوس اس بات سے بیوقوف بننے والا ہے
یا جان میئرشائمر یا انسانیت کی اکثریت..
وہ اس معاملے کو یونہی دیکھیں گے جیسا کہ یہ ہے..
یہ سب کچھ، دھوکہ اور فریبکاری کے سوا کچھ نہیں..
جس سے کوئی کامیابی بھی ہاتھ نہ آئے گی!!