◷

امریکی F-16 جنگی طیارے پر حملہ

21 نومبر 2026

امریکی F-16 جنگی طیارے پر حملہ اور اس کا مشن منسوخ

ایران کی فوج نے امریکا کے ایک F-16 جنگی طیارے کو نقصان پہنچنے اور اس کا مشن منسوخ ہونے کی اطلاع دی ہے۔

فوج نے خبر دی ہے کہ ملک کے جنوب میں تعینات ائیر ڈیفنس فورس کے ملک میں بنے جدید ائير ڈیفنس سسٹم نے ایک امریکی F-16 جنگی طیارے کا سراغ لگا کر اس کی جانب میزائل فائر کیا جس کے نتیجے میں اس طیارے کو نقصان پہنچا، اس کا مشن منسوخ ہو گیا اور اسے علاقے کے ایک ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

جمعے کی شام جنوبی ایران میں ملک کے بنے جدید ائير ڈیفنس سسٹم نے ملک کے انٹگریٹیڈ ائیر ڈیفنس نیٹ ورک کے تحت خلیج فارس کے اوپر ایک امریکی F-16 جنگی طیارے کا سراغ لگانے اور اس کی شناخت کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

اس کارروائی کے دوران دفاعی سسٹم نے امریکی F-16 کا تعاقب کرنے کے بعد اس کی جانب میزائل فائر کیا۔ اس طیارے کے قریب میزائل کے دھماکے کے نتیجے میں امریکی جارح جنگی طیارے کو نقصان پہنچا اور اس کا پائلٹ مشن منسوخ کرکے علاقے کے قریب ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے