سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔
خبر رساں ذرائع نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاع دی ہے۔
سعودی میڈیا نے خبر دی ہے کہ خمیس مشیط میں انتباہی سائرن بجا دیے گئے ہیں۔
دریں اثنا، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط میں کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔
چند گھنٹے قبل، یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی حکومت کے خلاف ایک خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کیا، جس کے دوران ایک پاور پلانٹ اور جیزان کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔



