◷

ایران کیخلاف جنگ، ٹرمپ کی شکست فاش

12 نومبر 2026

 

Bill Kristol
Writer and former Chief of Staff to the Vice President of the United States

 

 

 

۔ سب سے پہلے؛ آپ کا کیا خیال ہے کہ ایران کے خلاف جنگ،
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے شکست فاش ثابت ہو رہی ہے؟

۔ بہت زیادہ
اور بدقسمتی سے یہ امریکہ کے لئے بھی ایک مکمل شکست ہے

میرے خیال میں،
اس (جنگ) میں ایسی کوئی چیز موجود نہیں جو امریکہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مفاد میں ہو

اور اس نقصان کی شرح بھی بہت زیادہ ہے کہ جو اس جنگ نے براہ راست ہمیں پہنچایا،خصوصا جانی و مالی نقصانات اور البتہ ایران اور دوسری جگہوں پر عام شہریوں کی ہلاکتیں

لیکن وہ نقصان جو اس (جنگ) نے مشرق وسطی اور حقيقتا پوری دنیا میں ہماری حیثیت کو پہنچایا ہے.. حتی اس سطح سے کہیں زیادہ ہے کہ جس کی مجھے توقع تھی!

۔ اور اس جنگ کے برے نتائج کیا ہیں؟

۔ ٹرمپ کی حکومت میں ہم (امریکی) پہلے ہی غیر مستحکم اور غیر قابل پیشگوئی لگتے ہیں
اور ہمارے اتحادی بھی ہمارے بارے سنجیدہ تشویش رکھتے ہیں.. جیسا کہ ہونا بھی چاہیئے!

لیکن یہ کہ آپ غیر مستحکم اور غیر قابل پیشگوئی ہوں
اور ساتھ ہی ساتھ طاقتور بھی ہوں.. یہ ایک الگ بات ہے..

ہم کسی حد تک طاقتور تو لگتے تھے، لیکن کسی غنڈہ گرد کی طرح سے..
کہ جو البتہ اچھا نہیں!

لیکن بدترین چیز؛ کمزور غنڈہ گرد ہونا ہے
اور یہی وہ چیز ہے کہ جیسا امریکہ آج نظر آتا ہے!

ہم ایران کو شکست نہیں دے سکتے..

اور یہ کہ نہ صرف ہم ایران کو شکست نہیں دے سکتے،بلکہ وہ واقعا فتحیاب بھی ہو رہا ہے
یا شاید وہ (ایرانی) فتح حاصل کر چکے ہیں!

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے حوالے سے..
وہ کنٹرول کہ جو وہ قبل ازیں رکھتے ہی نہ تھے!

البتہ ہمسایوں پر رعب جمانے اور ایران کو قابو کرنے کی امریکی سیاست کو ناکام بنا ڈالنے (کے ایرانی اقدامات) کی جانب بھی اشارہ کیا جا سکتا ہے

(ایران کو قابو کرنیکی) ایسی سیاست کہ جو اپنے تمام مسائل کے باوجود
ایک نسبتا طولانی مدت سے کامیاب رہی تھی

اور اب ہم یہ سمجھنے کے لئے ہاتھ پیر مار رہے ہیں کہ بالآخر کریں کیا؟

اور پھر ثانوی برے نتائج بھی ہیں کہ جن پر لوگوں نے تاحال توجہ نہیں دی

ایک ایسے وقت میں کہ جب ممالک ہم (امریکیوں) پر اعتماد کو کھو دیں گے
تو وہ فیصلہ کر لیں گے کہ وہ خود ہی اپنے تحفظ کا سامان کریں!

اور میرے خیال میں مشرق وسطی میں اسکا مطلب؛ زیادہ تر، جوہری ہتھیاروں کی دوڑ ہے
یا پھر بہت سے ممالک جوہری طاقت بننے کا فیصلہ کریں گے!

آئندہ پانچ سالوں کا بآسانی تصور کیا جا سکتا ہے..
اور یہ بات میں کسی بھی لطف کے بغیر کہہ رہا ہوں کہ

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی اور مصر فیصلہ کریں گے..
پته ہے کیا فیصلہ کریں گے؟

کہ امریکہ، خطے میں بنیادی نظم و نسق کی برقراری میں
ایک قسم کا ”کسی حد تک قابل اعتماد” ضامن تھا

لیکن اگر امریکہ پر مزید بھروسہ نہ کیا جا سکے
تو شاید بہتر ہو گا کہ ہم خود جوہری ہتھیار رکھ لیں!

۔ صحیح، اب ہم مزید مفلوج کر دینے والی اقتصادی پابندیوں
کہ جن کا عنوان ”اقتصادی متروک شدگان آپریشن” ہے، کے فیصلے سے روبرو ہیں

کیا یہ، (ایران کے خلاف جنگ کے) اس مخمصے سے نکلنے کے لئے
ٹرمپ حکومت کی کوششوں کا آغاز ہے؟

کیا یہ مایوسی کی علامت ہے؟
یا کیا آپ سوچتے ہیں کہ یہ واقعا کارساز ہو گا؟ اور کیا ممکن ہے کہ یہ اقدام نتیجہ دے؟

۔ میرا خیال ہے کہ اس کا کارساز ہونا انتہائی بعيد ہے..
اور میرا خیال ہے کہ یہ پابندیاں کسی اور سمت میں چلی جائیں گی!

میرا خیال ہے کہ مشرق وسطی میں خود ممالک بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں
اور سوچ رہے ہیں کہ انہیں ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کی ضرورت ہے

کیونکہ لمبے عرصے کی پابندیوں کی سیاست میں جانے کے حوالے سے،
امریکہ قابل اعتماد سہارا نہیں!

اور یہی وجہ ہے کہ خود اس کا اعلان بھی (محض لفاظی ہی تھا، مثلا یہ کہ) ”ہم اس پر کام کریں گے..”، ”ہم کوشش کریں گے کہ دوسرے ممالک بھی اس پر کام کریں..”

”ہم ان ممالک پر واقعا سختی کریں گے..”
اور ”ہم ثانوی پابندیوں کی بھی سختی کے ساتھ پیروی کریں گے” وغیرہ

البتہ چھوٹے اتحادی اور کچھ دوسرے ممالک ممکن ہے کہ (امریکہ کی) مدد کرنے کی کوشش کریں.. کیونکہ بعض ممالک کو ایرانی نظام حکومت پسند نہیں!

گو کہ ہم ماضی میں یورپی و دوسرے ممالک کے تعاون سے پابندیاں لاگو کرتے رہے ہیں..

لیکن یہ خیال کہ چین، روس، پاکستان اور حتی مشرق وسطی کے دوسرے ممالک بھی،
ثانوی پابندیوں میں عظیم اضافے پر تعاون کریں گے، بیوقوفانہ ہے!

تو کیا یہ صرف رائے عامہ کے لئے (ایرانی) نعرے بازی ہے؟

۔ ہم نہیں جانتے، لیکن اس جنگ میں ایرانیوں نے زیادہ منصوبہ کی
اور میں کہوں گا کہ انہوں نے اس جنگ کے حوالے سے زیادہ منظم عمل کیا ہے

لہذا اگر وہ جان چکے ہوتے کہ ممکن ہے کہ ٹرمپ ایسا کوئی کام انجام دے..
تو، احتمالا انہوں نے اس بارے زیادہ سوچ بچار کی ہو گی ..

کہ کیسے وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر دباؤ ڈالیں
تاکہ وہ ان پابندیوں کا ساتھ نہ دیں

کیا وہ اس حوالے سے پاکستان اور چین کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں؟
جی، مجھے یقین ہے کہ وہ کر رہے ہیں!

ان کے پاس بہت زیادہ نقاط قوت موجود ہیں (جیسا کہ) انہوں نے ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو بند کر سکتے ہیں اور آبنائے ہرمز کو بند ”رکھ” بھی سکتے ہیں

اور فطری طور پر، ایک وقت میں وہ اپنا مفاد بھی اسی میں دیکھیں گے کہ
آبنائے ہرمز کو ایک حد تک کھولیں اور اس کے بدلے ممالک سے مبلغ وصول کریں

لیکن ممکن ہے کہ یہ معاملات پشت پردہ انجام پائیں،
البتہ یہ بھی ممکن ہے کہ علی الاعلان انجام پانے لگیں

البتہ میں، چین اور دوسرے ممالک کیساتھ معاملے سے متعلق ان کی صلاحیت کو کم نہیں لیتا

جاپان کو بھی تیل کی ضرورت ہے، اور
بہرحال آپ جانتے ہیں کہ ایرانی، ہمسایوں پر دباؤ بھی ڈال سکتے ہیں!!


You may also like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے