اینکر پرسن: برونون میڈوکس
سیکرٹری چیٹھم ہاؤس تھنک ٹینک
گیسٹ: آئزک ہرزگ
قابض صیہونی صدر
یہ سال 2021 سے اسرائیل کا صدر ہے
اور اس کے اس عہدے میں
تقریبا 3 سال ابھی باقی ہیں
..اسرائیلی فوجی کارروائی کے نتیجے میں
غزہ میں 60 ہزار فلسطینی مارے جا چکے ہیں
جن میں زیادہ تر بچے ہیں
اقوام متحدہ کے (غذا کے) ادارے IPC نے گذشتہ ماہ کی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں قحط و بھوک کی تصدیق کیجاتی ہے
مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے روزانہ کے تشدد میں اضافہ جبکہ اسرائیلی حکومت کیجانب سےغیرقانونی یہودی بستیوں کے مزید منصوبے
گزشتہ شب قطر پر اسرائیلی حملے کی امریکہ و برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے مذمت کی
قطر، گذشتہ 1 سال میں اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والا 7واں ملک ہے
جن میں لبنان، شام، فلسطینی سرزمین،
ایران، یمن اور تیونس
نیز امدادی فلوٹیلا بھی شامل ہیں
گزشتہ چند گھنٹوں میں اسرائیل نے یمنی سرزمین پر مزید حملے کئے ہیں
ان میں سے بہت سے اقدامات پر عالمی سطح پر مذمت کی گئی اور وسیع عوامی احتجاج ہوا
برطانیہ؛ فرانس، بلجیئم اور کینیڈا کے ہمراہ آئندہ ہفتوں کے دوران ممکنہ طور پر آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے جا رہا ہے
صدر یورپی کمیشن ارزولافونڈرلائن نے
اپنی آج کی تقریر میں اعلان کیا ہے کہ
یورپی کمیشن انتہاءپسند (اسرائیلی) وزراء اور پر تشدد آبادکاروں پر پابندیاں عائد کرے گا نیز دوطرفہ ادائیگیاں بھی روک دیگا