ہم آج امت مسلمہ ہونے سے محروم ہیں
اسلامی ممالک زیادہ ہیں.. پوری دنیا میں 2 ارب کے قریب مسلمان زندگی گزار رہے ہیں
لیکن "امت” کا عنوان
اس مجمع پر نہیں لگایا جا سکتا..
کیونکہ یہ (مسلمان) ہم آہنگ نہیں..
ان (مسلمانوں) کے درمیان یکجہتی نہیں پائی جاتی..
"امت” یعنی انسانوں کا ایسا مجموعہ کہ جو
ایک سمت میں، ایک ہدف کے لئے،
ایک ہی جذبے کے ساتھ حرکت کر رہے ہوں!
ہم ایسے نہیں..!
ہم منقسم ہیں!
اس تقسیم کا نتیجہ: "اسلام دشمنوں کا تسلط” ہے!
اس تقسیم کا نتیجہ یہ ہے کہ کوئی اسلامی ملک یہ محسوس کرتا ہے کہ اگر اُسے باقی رہنا ہے تو اُسے "امریکہ پر بھروسا” کرنا پڑے گا!
اگر ہم (اسلامی ممالک) منقسم نہ ہوتے
تو اس چیز کی ضرورت ہی محسوس نہ ہوتی!
ہم (اسلامی ممالک) ایک دوسرے کے شانہ بشانہ،
ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے، ایک دوسرے کے وسائل سے استفادہ کرتے اور ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے، ایک "واحد یونٹ” تشکیل دے سکتے تھے!
جبکہ یہ "واحد یونٹ” آج کی دنیا کی تمام طاقتوں سے بڑھکر "طاقتور” ہو سکتا تھا!!