رہبرمعظم کی شہادت پر امریکی سکیورٹی ماہر کے گہرے تأثرات

اسکاٹ ریٹر

فائر کردہ اُن پہلے 6 میزائلوں کہ جنہوں نے "سر قلم کرنیکے مشن” (آیت الله خامنہ ای کی ٹارگٹ کلنگ)
کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا، نے اس بات کی گارنٹی دے دی کہ امریکہ و اسرائیل یہ جنگ ہار جائیں گے!

آپ جانتے ہیں کہ انہوں (امریکیوں) نے (آیت اللہ) علی خامنہ ای کو کسی ایسی حالت میں "شکار” نہیں کیا
کہ جب وہ امریکی میزائلوں سے چھپتے پھر رہے ہوں!

آپ ایسا بھی ظاہر نہیں کر سکتے کہ وہ کوئی ایسے بزدل شخص تھے کہ جو (موت سے) دور بھاگ رہا ہو!

یا کوئی ایسا شخص کہ
جو اُس قسمت سے چھپ رہا ہو کہ جو ایرانی عوام کے مقدر میں لکھی جانے والی تھی!

اس بات کا علم حاصل کرنے کے لئے کہ علی خامنہ ای گھر پر ہیں،
آپ کے "دنیا کا سب سے بڑا انٹیلیجنس تجزیہ کار” ہونے کی کوئی ضرورت نہیں!

یہ تو ایک عوامی سطح پر موجود معلومات میں سے ہے..
جبکہ وہ بھی تمام دوسرے لوگوں کے ساتھ کھلے عام ملاقاتیں کیا کرتے تھے!

ہم اس (مقدس) شخص کے قتل کا مرتکب ہوئے ہیں!!

آپ کو پتہ ہے کہ "شیعہ مذہب” کی بنیاد اس نظریئے پر قائم ہے کہ
جب حسین (علیہ السلام) کربلاء کی لڑائی میں شہید ہو گئے تو

تو اب وہ "مہدی” (علیہ السلام) کی واپسی (ظہور) کا انتظام کر رہے ہیں..
وہ امام جو (پردہ غیبت میں) چھپے ہوئے ہیں اور لوٹ کر آئیں گے!

یہ ان کا ایمان ہے.. اور ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیئے..

لیکن نکتہ یہ ہے کہ جب ہم حقیقت میں دیکھتے ہیں تو وہ (علی خامنہ ای) ایک ایسا شخص ہیں کہ جو
(امام) مہدی کے ظہور تک، شیعہ مومن کی اعلی ترین مثال ہے!

لہذا جب ہم ایک "اعلی ترین فقیہ” کے طور پر (آیت اللہ) علی خامنہ ای کے بارے بات کرتے ہیں
تو درحقیقت ہم ایک ایسے شخص کے بارے بات کر رہے ہیں کہ
جو کیتھولک عیسائیوں کے درمیان پاپ کی حیثیت رکھتا ہے!

لہذا وہ کوئی عام آدمی نہیں.. بلکہ وہ خدا کی نشانی (آیت اللہ) ہے.. وہ ان کے ایمان کا حصہ ہے..

اور ہم نے اسے "ٹارگٹ کلنگ” کا نشانہ بنایا ہے.. ہم اس کے "قتل” کے مرتکب ہوئے ہیں!!

آپ ایک ایسے شخص کا تصور کریں کہ جس نے کھلے بندوں اعلان کیا ہے کہ
"میں اب بوڑھا ہو گیا ہوں”.. "میرا جسم کمزور ہو چکا ہے”..!!

اور یہ کہ "میری اعلی ترین آرزو شہادت ہے”..!

اور ہم نے بھی اُسے وہ "شہادت” دے دی ہے کہ جسے وہ (پوری زندگی) تلاش کرتا رہا تھا!!

آج.. ایرانی شہروں میں.. عوام گروہ در گروہ باہر نکلے ہوئے ہیں.. جو شہروں کی چوکوں میں جمع ہیں
اور (آیت اللہ علی) خامنہ ای کا نام پکار رہے ہیں!!

لیکن وہ "مردہ باد خامنہ ای”.. یا "Down with خامنہ ای” کے نعرے نہیں لگا رہے!!

بلکہ وہ پکارتے ہیں: "زندہ باد ‘شہید’ خامنہ ای”.. "خامنہ ای پر خدا کی رحمت”.. (رضوان اللہ تعالی علیہ)!!

وہ اب "شہید” ہو چکا ہے اور سیدھا ان کی "مرکزی حیثیت” میں جا پہنچا ہے!!

ایرانی عوام اس کے لئے اور "اسلامی جمہوریہ کی کاز” کے لئے ریلیاں نکال رہے ہیں!

ہم جنگ اسی لمحے ہار گئے تھے جب ہم نے علی خامنہ ای کے گھر پر وہ بم یا میزائل داغے تھے!

یہی وہ حقیقت ہے کہ جو اس وقت وقوع پذیر ہو رہی ہے
اور اس کے علاوہ تمام باتیں صرف "شور شرابا” ہے

ہم اس ریجیم کی اصلی حقیقت کو نہیں پہچانتے..
یہ "اسلامی جمہوریہ” ہے!

اگر ہم "آئین” کے حوالے سے بات کریں تو بھی..

اسلامی جمہوریہ آئین کے اعتبار سے بھی "جمہوری ریاست” ہے!
یہ، مشرق وسطی میں انجام پانے والے "با معنی ترین جمہوری عمل” کا نتیجہ ہے!

ایران، پورے مشرق وسطی میں "قانونی ترین” جمہوریت ہے..

وہ "قانونی ترین جمہوریت” کہ جو ایمان کی بنیاد پر قائم ہے.. اور وہ ایک آئین کی بنیاد پر قائم ہے
اور آئین بھی مکمل طور پر بحال ہے.. یہ "ایرانی نظام” (حکومت) اچھی طرح کام کر رہا ہے!

لہذا ہم نے کچھ بھی "حاصل” نہیں کیا..
ہم نے (کسی ریاست کا) "سر قلم” نہیں کیا!!

ہم نے پوری توجہ شخصیات پر مرکوز کر دی اور اس حقیقت کو نظرانداز کر دیا کہ

"اسلامی جمہوریہ” (ایران) ایک نظام ہے.. ایمان پر مبنی نظام.. قوانین پر مبنی نظام..
جبکہ یہ قوانین آئین سے لئے گئے ہیں!

ممکن ہے کہ ہم امریکی عوام، جس ملک میں زندگی گزار رہے ہیں، اسے ایک "آئینی ریاست” سمجھا جاتا ہو..

ہم آئین پر اپنا ایمان کھو چکے ہیں.. اور ہم "جمہوری ریاست” کے اعتبار سے عمل انجام نہیں دیتے!

لہذا ہم یہ سمجھ ہی نہیں سکتے کہ
کوئی عوام ایسی بھی ہے کہ جس نے آئین پر مبنی اپنے اصول اور قواعد و ضوابط پر ایمان نہیں کھویا

اور یہی وہ چیز ہے کہ جس پر ایرانی عوام آج عمل پیرا ہیں!

(ایران کی) سڑکیں اُن لوگوں سے پُر نہیں ہو رہیں کہ
جو "امریکہ” اور "اسرائیل” کی جانب سے طاقت کا حصول چاہتے ہیں

بلکہ (ایران کی) سڑکیں اُن لوگوں کے ساتھ پُر ہو رہی ہیں کہ جو اپنی (ملکی) ایران کی کاز کے لئے ریلیاں نکال رہے ہیں.. "اسلامی جمہوریہ کی کاز” کے لئے.. اپنے ایمان کے لئے!!

لہذا.. انہیں کسی صورت شکست نہیں دی جا سکتی!!

(آیت اللہ) علی خامنہ ای اپنے گھر پر تھے.. اپنی رہائش پر..

یہ جانتے ہوئے کہ انہیں امریکہ کی جانب سے شکار بنایا جائے گا..
یہ جانتے ہوئے کہ انہیں قتل کر ڈالنے کے لئے نشانہ بنایا جائے گا..

وہ اپنے "دوست شہیدوں” کے گھیرے میں تھے..
اور وہ سب بھی جانتے تھے کہ وہ موت کی جانب جا رہے ہیں!

اور انہیں اس بات کا بھی علم تھا کہ ان کی موت کا ایک "مقصد” ہے..
کیونکہ "مرنے” کے باعث وہ "شہادت” میں داخل ہو جائیں گے!

لہذا ایرانی عوام سڑکوں پر ہیں!

وہ "مردہ باد خامنہ ای” کے نعرے نہیں لگا رہے.. بلکہ وہ "زندہ باد ‘شہید’ خامنہ ای” کے نعرے لگا رہے ہیں!
اور یہی وجہ ہے کہ ہم پہلے دن ہی یہ جنگ ہار گئے تھے!

یہ درحقیقت وہ جال تھا کہ جو پہلے دن ہی ایرانی لوگوں نے.. ایمان کے حامل افراد نے بچھا دیا تھا..

ڈونلڈ ٹرمپ تو حتی یہ بھی نہیں جانتا کہ شیعہ کیا ہے..
یا اثناعشری (بارہ اماموں کو ماننے والا) کیا ہوتا ہے..!!

وہ تو یہ بھی نہیں جانتا کہ حسین (ع) کون ہے.. علی (ع) کون ہے..!!

اسے اس بات کا سرے سے پتہ ہی نہیں کیا "کربلاء کی لڑائی” کیا تھی!

درحالیکہ وہ ایک ایسے جال میں آ گرا ہے کہ جو اس سب کے ساتھ متعلق ہے!!

اُس نے شیعہ مذہب کی دوسری عظیم شخصیت "علی خامنہ ای”
کی ٹارگٹ کلنگ کی ہے یا ان کے قتل میں مدد پہنچائی ہے!

یہ عمل، پاپ کو قتل کرنے کے مترادف ہے، اگر آپ کیتھولک ہیں..

..آرک بشپ آف کینٹربری کو قتل کرنے کے مترادف ہے، اگر آپ برطانوی ہیں..

.. آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ کیریل کے قتل کے مترادف ہے، اگر آپ روسی ہیں..

جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بات کی کوئی سمجھ ہی نہیں!

اگر اس آپریشن کا مقصد ایرانی عوام کو سڑکوں پر لانا تھا.. تو ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گیا ہے!

لیکن وہ "غلط لوگوں” کو "غلط کاز” کے لئے (سڑکوں پر) لے آیا ہے!

ایرانی عوام آج.. اسلامی جمہوریہ کے حق میں ریلیاں نکال رہے ہیں!

(ایران کی) "اسلامی جمہوریہ” اس وقت "ناقابل تسخیر” ہو چکی ہے..
کیونکہ آپ اُن لوگوں کو قتل کر ہی نہیں سکتے کہ جو اپنے "ہدف” کے لئے جان دینے کو تیار ہوں!

جبکہ ایران کا وہ شیعہ کہ جو اسلامی جمہوریہ کا دفاع کر رہا ہے..
مرد و خواتین، سب کے سب.. اپنے ایمانی مقصد میں "شہید” ہونے کو تیار ہیں!

اور وہ چیز کہ جس کا وہ دفاع کر رہے ہیں.. "اسلامی جمہوریہ ایران” (کا نظام حکومت) ہے..
نہ صرف ان کی زمین، نہ صرف ان کی تہذیب، نہ صرف ان کی تاریخ.. بلکہ ان کا ایمان..!!

ڈونلڈ ٹرمپ.. پہلے میزائل (کے داغنے) کے ساتھ ہی یہ جنگ ہار گیا تھا..!!

1views

You may also like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے