ایران پر حملے کی امریکی غلطی

لیری جانسن
ریٹائرڈ انٹیلیجنس آفیسر، سی آئی اے اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، امریکہ

کاش کہ میں آپ کے سامنے کسی اچھی خبر کے ساتھ آتا!

امریکہ کی جانب سے (ایران پر) یہ حملہ بلااشتعال تھا

امریکہ، میرے خیال میں، اس اقدام کی بھاری قیمت چکانے جا رہا ہے!

وہ اس خیال سے اس جنگ میں کودے ہیں کہ یہ کم مدت کی ہو گی، جس میں وہ برق آسا حملہ کرتے ہوئے اعلی قیادت کو قتل کر ڈالیں گے اور پھر جنگ قلیل مدت میں ہی تمام ہو جائے گی

وہ ناکام ہو گئے، وہ انٹیلیجنس کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہو گئے، ایران کی صلاحیتوں کا درست اندازہ لگانے میں، خاص طور پر اس کے بیلسٹک میزائلوں کے حوالے سے

جس کے نتیجے میں اب ایران، امریکی اڈوں اور تنصیبات پر لمبے عرصے کے لئے حملے جاری رکھنے کے قابل رہے گا

گذشتہ اسرائیلی و امریکی حملوں کے دفاع میں ایران نے سیکھا ہے کہ وہ میزائل ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ بنانے کے لئے پہلے پرانے میزائل اور ڈرون استعمال کرتا ہے

اور اس وقت ہم دیکھ رہے کہ اسرائیل، پیٹریات اور آئرن ڈوم کے میزائلوں کو تیزی کے ساتھ آسمان میں داغ رہا ہے

مسئلہ یہ ہے کہ ان میزائلوں کو بآسانی دوبارہ تیار نہیں کیا جا سکتا..
بالکل بھی نہیں!

ان میزائلوں کی لا محدود رصد نہیں.. یہ تیزی کے ساتھ ختم ہو رہے ہیں!
اور امریکہ کو بھی اسی مسئلے کا سامنا ہے!

اس وقت جس چیز کا ہم مشاہدہ کر رہے ہیں، ایک ایسی فوجی حکمت عملی ہے کہ جس پر سرے سے کوئی غور و فکر ہی نہیں کیا گیا!

یہ (امریکی و اسرائیلی فوجی حکمت عملی) بہت سے مفروضات،
بلکہ جھوٹے مفروضات پر مشتمل ہے!

(بڑا مسئلہ یہ ہے کہ) ہم میں سے بعض نے متنبہ کرنے کی کوشش کی ہے
لیکن کوئی سننے کو تیار ہی نہیں!!

1views

You may also like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے