۲۶/۱۱/۲۰۲۲
امریکہ کے ساتھ مسئلہ کیسے حل ہو گا؟
یہ ایک حقیقی اور سنجیدہ سوال ہے!
ہم آپس میں جھگڑا نہیں کرتے، سوال پوچھتے ہیں!
امریکہ کے ساتھ مسئلہ کیسے حل ہو گا؟
مل بیٹھنے سے، مذاکرات کرنے سے..
امریکہ سے عہد و پیمان لینے سے..؟
مسئلہ حل ہو جائے گا؟
امریکہ کے ساتھ بیٹھ جائیں…
اس سے عہد و پیمان لے ليں کہ تم فلاں کام کرو
اور فلاں کام نہ کرو..
تو کیا مسئلہ حل ہو جائے گا؟
بیانیہ الجزائر کے مسئلے میں،
مغویوں کی آزادی کے سلسلے میں،
سال 1360ھش (1981ء) میں..
آپ (مذاکرات کی میز پر) بیٹھے..
آپ نے امریکہ کے ساتھ بات چیت کی..
میں اس وقت رکن قومی اسمبلی تھا
البتہ میں قومی اسمبلی میں نہیں بلکہ محاذ جنگ پر تھا..
اسی وقت یہاں تہران میں یہی حضرات
(امریکیوں کے ساتھ) بیٹھے،
الجزائر کی ثالثی میں
انہوں نے امریکیوں کے ساتھ بات چیت کی
معاہدہ کیا
اور امریکیوں سے بہت سے عہد و پیمان لئے..
ہمارے اثاثے جاری کریں.. ہم سے پابندیاں اٹھائیں.. ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں..
بدلے میں ہم آپ کے مغویوں کو آزاد کر دیں گے!
ہم نے ان کے مغویوں کو آزاد کر دیا..
کیا امریکہ نے اپنے اس عہد و پیمان پر عمل کیا؟
کیا امریکہ نے پابندیاں اٹھائیں؟
کیا امریکہ نے ہماری مسدود شدہ ثروت ہمیں لوٹائی؟
نہ..!
”امریکہ تو اپنے عہد و پیمان پر عمل کرتا ہے..!”
بہت اچھا! یہ تو مذاکرات تھے..
جوہری معاہدے (JCPOA) میں
ان کا کہنا تھا کہ
آپ اپنی جوہری صنعتی سرگرمیاں کم کریں..
البتہ ”بالکل ختم کر دیں”
وہ یہ کہنے کی جرأت نہ کر سکے!
آپ اس حد تک کم کریں..
ہم یہ یہ کام انجام دیں گے!
پابندیاں اٹھا لیں گے.. اور کیا کیا..
جوہری معاہدے (JCPOA) میں
ان کا کہنا تھا کہ
آپ اپنی جوہری صنعتی سرگرمیاں کم کریں..
کیا انہوں نے یہ کام انجام دیئے؟
نہیں نا!
مذاکرات
امریکہ کے ساتھ ہمارے مسئلے کو حل نہیں کریں گے!
ہاں! امریکہ کے ساتھ ہمارے مسئلے کو صرف ایک ہی چیز حل کر سکتی ہے..
کہ ہم اسے باج دیں..!
صرف ایک مرتبہ ہی نہیں..!
امریکی صرف ایک مرتبہ کے باج پر راضی نہیں ہیں!
آج انہیں باج دیں..
کل پھر وہ آ جائیں گے ایک باج اور مانگیں گے..
پھر انہیں باج دیں!
پرسوں پھر وہ آئیں گے،مزید باج مانگیں گے..
انہیں پھر باج دیں!
آج وہ کہتے ہیں کہ جوہری پروگرام بند کریں
پہلے وہ کہتے ہیں کہ 20 فیصد افزودگی بند کریں
پھر وہ کہیں گے کہ 5 فیصد افزودگی بھی بند کر دیں
پھر وہ کہیں گے کہ پورا جوہری پروگرام ہی بند کر دیں!
پھر وہ کہیں گے کہ ملکی آئین کو بدلیں
پھر وہ کہیں گے کہ شورائے نگہبان (ایکسپرٹ کونسل) کو بھی ختم کر دیں!
امریکی باج لینے کے چکر میں ہیں!!
اگر آپ چاہتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے.. تو آپ یہ کام کریں..
کہ امریکہ کو ہمیشہ باج دیتے رہیں!!
خود کو اپنی سرحدوں کے اندر محبوس کر لیں
اپنے ہاتھ خالی کر لیں (غیر مسلح ہو جائیں)
امریکہ تو یہ چاہتا ہے..!
کون سا غیرت مند ایرانی ایسا باج دینے کو تیار ہے؟
اپنی دفاعی صنعتوں کو بند کر دیں
میں اسلامی جمہوریہ کی بات نہیں کرتا
ممکن ہے کہ کوئی اسلامی جمہوریہ کو بھی قبول نہ کرتا ہو
لیکن وہ ایرانی ہو اور ایرانی غيرت کا حامل ہو
ایسا شخص بھی اس طرح کے باج دینے کو تیار نہیں
امریکہ اس سے کم پر راضی ہونے والا نہیں
یہ کیوں نہیں سمجھتے؟
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کسی مسئلے کا حل نہیں
ہاں! اگر آپ باج دینے کو تیار ہیں
نہ صرف ایک مرتبہ
بلکہ کئی مرتبہ.. پے در پے..
تمام بنیادی امور میں
اور جب آپ اپنی تمام سرخ لکیروں سے گزر جائینگے
تو ہاں!
تب امریکہ کا آپ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہو گا!!
ٹھیک پہلوی دور کی طرح!
لوگوں نے انقلاب برپا کیا، کیا اس لئے؟
اتنے زیادہ شہید دیئے، کیا اس لئے؟
ایک ملک کہ جو اس طرح سے پیشرفت کر رہا ہے!
یہ جوان کہ جو اس طرح سے ہر میدان میں
سرگرم عمل ہیں!
کیا انہیں اس طرح سے کہا جانا چاہیئے؟ ؟!