اینا گارسپارین
امریکی تجزیہ کار
جو کچھ (ایران میں) ریجیم چینج کے بارے ٹیڈ کروز نے کہا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ایران میں ایک ایسی کٹھ پتلی حکومت بنائیں گے جو امریکہ کے ساتھ دوست ہو!
میں چاہتی ہوں کہ کوئی بھی سیاستدان،
ٹیڈ کروز بھی بہترین ہو گا کہ اگر وہ خود اس سوال کا جواب دے دے!
کہ بالآخر کیوں ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات خراب ہیں؟؟!
درحقیقت، انہی مذاکرات کے دوران ایران نے اعلان کیا ہے کہ: "ہم جوہری افزودگی، جوہری پیشرفت اور اسی طرح کے دوسرے امور میں مراعات دینے کو تیار ہیں!”
اور انہوں نے حتی تیل کے حوالے سے مراعات دینے کی بات بھی کی ہے!
ہاں، ان کا کہنا تھا کہ "کیسا ہے کہ ہم ایران میں امریکہ کے لئے اقتصادی مواقع پیدا کریں”
ہم آپ کو اپنے تیل تک دسترسی دیں گے!
ہم آپ کو کان کنی (معدنیات) تک دسترسی دیں گے!
لہذا، صرف وہ واحد وجہ کہ جس کے باعث ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہیں، اسرائیل ہے!! اور صرف یہی واحد وجہ ہے کہ کیوں (ہمارے تعلقات خراب ہیں)!
لہذا اگر ٹیڈ کروز کامیاب ہو جاتا ہے، اگر اسرائیل کامیاب ہو جاتا ہے
تو ایران میں ریجیم چینج ہونے جا رہی ہے!!
جس کی قیمت یقینی طور پر ہمیں چکانا پڑے گی
جس کام کو انجام دینے کے لئے ہمیں اپنے فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا پڑے گا!!
لیکن کس کے لئے؟؟ ہمارے لئے؟؟ امریکہ کے فائدے کے لئے؟؟؟
نہیں!! بالکل بھی نہیں!!
لیکن درحقیقت "اسرائیل” کو فائدہ پہنچانے کے لئے..
تاکہ وہ اپنے "اصلی ہدف” کے حصول میں پوری آزادی کے ساتھ عمل کر سکیں اور انہیں روکنے والا کوئی شخص یا ملک موجود نہ ہو
کہ جو "توسیع پسندی” ہے.. ٹھیک "گریٹر اسرائیل” پراجیکٹ!!!