ایرانیوں نے ٹرمپ کو زچ کر رکھا ہے، اسرائیلی سفارتکار
امریکی شہر لاس اینجلس میں قابض اسرائیلی رژیم کے سابق قونصل جنرل یاکی دیان (Yaki Dayan) نے جاری مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کے تناظر میں اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایرانی ایک ہی موقف و نقطہ نظر پر برقرار رہتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلسل مشتعل کر رہے ہیں۔ یاکی دایان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گذشتہ روز ٹرمپ کی مایوسی کو قریب سے دیکھا ہے، اور یہ ناقابل قبول ہے! سابق اسرائیلی قونصلر نے کہا کہ ایران کا ردعمل میرے لئے ناقابل قبول ہے..! یاکی دایان نے ٹرمپ کے دورۂ چین اور عالمی سطح پر نسبی استحکام کے بارے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً، وہ (ٹرمپ) بدھ کے روز چین کا سفر کرنے والا ہے اور جمعرات کے روز چینی صدر کے ساتھ ملاقات کرے گا لہذا ہمیں زیادہ تر، ممکنہ طور پر، کچھ ڈرامائی تبدیلی ہوتی نظر نہیں آئی گی!!
