ٹیم ہوٹل تبدیل کریں! چیئرمین پی سی بی کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دو ٹوک پیغام

2648788-mohsinnaqbi-1717655519-718-640x480.jpg

2648788-mohsinnaqbi-1717655519-718-640x480.jpg

بھارت کو نیویارک اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا قیام کروانے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی آئی سی سی دوٹوک پیغام دے دیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے پاکستانی ٹیم ہوٹل تبدیل کروادیا، قومی ٹیم کو جس ہوٹل میں قیام کرنا تھا وہ اسٹیڈیم سے 90 منٹ دور تھا، تبدیل شدہ ہوٹل اسٹیڈیم سے 5 منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔

محسن نقوی نے آئی سی سی کو دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہماری ٹیم ٹی20 ورلڈکپ کے کسی بھی میچ کیلئے طویل فاصلہ طے نہیں کرے گی، اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی ٹیم کا ہوٹل تبدیل نہ کیا تو پی سی بی اپنے خرچے پر ٹیم کو بہتر اور آسان جگہ پر منتقل کردے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے