ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ العظمی سید موسی شبیری زنجانی خالق حقیقی سے جا ملے۔
آیت اللہ آیت اللہ العظمی سید موسی شبیری زنجانی جو گزشتہ دو دنوں سے قم کے ہسپتال میں داخل تھے، چند گھنٹے قبل رحلت فرماگئے۔
آیت اللہ شوبیری زنجانی کے دفتر نے ان کے انتقال کے بعد ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا
“اس جلیل القدر مذہبی شخصیت کی بابرکت زندگی اور ممتاز علمی و دینی خدمات گہری بصیرت، مسلسل علمی و تحقیقی کاوشوں اور فقہِ اسلامی کی اصیل روایات کے تحفظ و فروغ، تعلیماتِ اسلام کی ترویج، مکتبِ تشیع کی بنیادی اقدار کے تحفظ اور عوام کے ساتھ حقیقی ہمدردی و خیرخواہی سے عبارت تھیں۔”