امریکا اور علاقائی ملکوں کو خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکواٹر کا انتباہ

22 ستمبر 2026

 اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مرکزی خاتم الانبیا ہیڈکواٹر نے امریکا اور علاقائی ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی غلط قدم اٹھایا تو المناک حملوں کو نشانہ بنیں گے

  اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مرکزی خاتم الانبیا ہیڈکواٹر نے اتوار کو امریکا اور علاقے کے ملکوں کو مخاطب کرکے انہیں ہر غلط اقدام کے المناک نتائج کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

 خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکواٹر نے اعلان کیا ہے کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق، جرائم پیشہ امریکا، اس جنگ میں جو صیہونیوں کے جھوٹ   کی بنیاد پر شروع ہوئی اور انہيں کے حیلے اور فریب کے ساتھ جاری رہی، اپنی شکستوں کو چھپانے اور جھوٹی کامیابی کے حصول کی غرض سے، ایران کے خلاف پھر جارحیت کرنا چاہتا ہے جس کے لئے ایک یورپی ملک میں، ہونے والی مشترکہ نشست میں، بعض  علاقائی ملکوں نے امریکا کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مرکزی خاتم الانبیا ہیڈکواٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی غلط قدم اٹھایا تو علاقے میں اس کے سبھی اڈے اور مفادات کے مراکز،کسی استثنا اور محدودیت کے بغیر،موثر اور تباہ کن حملوں کا نشانہ بنائے جائيں گے۔  

 ایران کی مسلح افواج کے  خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے اسی کے ساتھ علاقے کے ملکوں کو خبردارکیا ہے کہ اگر انھوں نے اپنی دوغلی پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے،بڑ[سید1] ے شیطان امریکا کی جارحیت میں اس کا ساتھ دیا تو یہ جارحیت میں مشارکت ہوگی اور پھر وہ ہماری مسلح  افواج سے یہ توقع نہیں رکھ سکتے کہ تحمل سے کام لیں اور انہيں جواب نہ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے