پاکستان کے وزیرخارجہ نے عالم اسلام سے فلسطین کی حمایت کا مطالبہ کیا
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے غزہ اورغرب اردن پرغاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور قبلہ اول مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔
اسحاق ڈار نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پرفلسطین کے بارے میں او آئی سی کی چھے فریقی کمیٹی کی نشست میں، غزہ اور غرب اردن کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ۔
انھوں نے غاصب صیہونی حکومت کے حملوں، مسجد الاقصی کی بے حرمتی، غیر قانونی صیہونی کالونیوں کی توسیع اورغرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کے اقدامات کی مذمت کی۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے غاصب صیہونی حکومت کے مواخذے کے لئے، اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے ہم آہنگ سفارتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے او آئی سی کے رکن ملکوں سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں ہم آہنگی کے ساتھ ضروری اقدامات انجام دیں۔



