صدرپزشکیان: امید ہے کہ جنرل اسمبلی اعتماد بحال کرسکے

22 ستمبر 2026

صدرپزشکیان: امید ہے کہ جنرل اسمبلی اقوام متحدہ پر دنیا کا اعتماد بحال کرسکےگی

 صدر ایران نے  امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس اپنے سلوگن کو عملی شکل میں دینے میں کامیاب ہوگا

 صد ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جو آج منگل کو، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے، نیویارک روانہ ہوئے ہیں، کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ علاقے میں جو ظلم ہورہا ہے، جنرل اسمبلی کا یہ اجلاس اس کی صحیح تصویر دنیا والوں کے سامنے پیش کرے گا، دنیا کے عوام، حقیقت سے باخبر ہوں گے اور جنرل اسمبلی  اپنے سلوگن یعنی دنیا کا اعتماد بحال کرنے ميں کامیاب ہوگی  اور جنگ وخونریزی روکنے  کی کوشش کرے گی۔

   انھوں نے مزید کہا کہ امریکا نے میناب پرائمری اسکول کے بچوں  کا جو قتل عام کیا ہے اور اسی طرح لامرد اور ایران کے دیگر علاقوں پر حملوں میں جو المناک جنگی جرائم کئے ہیں ، وہ بیان کئے جائيں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے