آبنائے ہرمز کے بارے میں امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ مسترد

22 ستمبر 2026

قطر کے وزیر توانائی نے امریکی وزیرخزانہ کے جواب میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی اہمیت ختم ہوجانے کا تصور غلط ہے

  قطر کے وزیرتوانائی سعد شریدہ الکعبی نے نیویارک میں،” قطر اقتصادی فورم” کی نشست میں کہا کہ امریکی وزیرخزانہ کا یہ کہنا  بالکل غلط ہے کہ آبنائے ہرمز کی اہمیت آئندہ دو برس  میں ختم ہوجائے گی۔

  امریکی وزیرخزانہ نے کہا تھا کہ علاقے کے ملکوں کے پائپ لائن پروجکٹ میں توسیع اور متبادل راستوں سے دو سال کے اندر آبنائے ہرمز کی اہمیت ختم ہوجائے گی۔

قطر کے وزیرتوانائی سعد شریدہ الکعبی نے کہا ہے کہ یہ امریکی وزیرخزانہ کا نظریہ ہوسکتا ہے، لیکن بالکل غلط ہے۔

انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی اہمیت صرف تیل اور گیس کی سپلائی کے لحاظ سے نہیں ہے بلکہ عالمی تجارت کا ایک بڑا حصہ اسی اہم آبی گزرگاہ سے انجام پاتا ہے۔

قطر کے وزیر توانائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے انجام پانی والی عالمی تجارت کے حجم کو مد نظر رکھیں تو آبنائے ہرمز کی اہمیت کبھی ختم نہيں ہوگی۔