جاں فدائے ایران مشقوں میں عوام کی بھرپور شرکت قابل تعریف ہے: صدر پزشکیان

22 ستمبر 2026

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جاں فدائے ایران نامی قومی فوجی مشقوں میں ایرانی عوام کی بھر پور شرکت کو ملی یکجہتی اور ملک کے وفاداری کی علامت قرار دیا ہے۔

صدر ایران نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان صبح سویرے جاں فدائے ایران مشقوں میں شریک ہوئے ہیں اور ان مشقوں میں عوام کے مختلف طبقات کی بھرپور مشارکت کی تعریف کی   

جمعہ کو ایوان صدر کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، مسعود پزشکیان نے اس عوامی مشقوں میں قوم کے مختلف طبقات کی شرکت کو ملک کے وقار، آزادی، ارضی سالمیت اور اختیار کے تحفظ کے لیے اجتماعی عزم کی واضح علامت قرار دیا۔

صدر مملکت نے "جاں فدائے ایران ” مشق میں شرکت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، عوام کی موجودگی کو قومی ذمہ داری اور وطن عزیز سے ان کی محبت کا مظہر قرار دیتے ہوئے  کہا کہ ایران تمام ایرانیوں کا ہے اور اس کی عزت و سربلندی کے تحفظ کے لیے اتحاد و یکجہتی اور عوامی شرکت کی ضرورت ہے۔

ارنا کے مطابق، جاں فدائے ایران نامی مشقیں جمعہ کی صبح 8 بجے تہران میں "لبیک یا خامنہ ای”  کے نعرے کے ساتھ شروع ہوگئيں۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے  کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسن حسن زادہ ان مشقوں کی کمان کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے