گوہر اعجاز نگراں وفاقی وزیر داخلہ مقرر، نوٹی فکیشن جاری

2595573-goharejaz-1706100506-898-640x480.jpg

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر تجارت گوہر اعجاز کو وزیر داخلہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا۔

کابینہ ڈویژن نے بھی نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کی بطور وزیر داخلہ تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔واضح رہے کہ گوہر اعجاز وزیر داخلہ کے ساتھ وزیر تجارت کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔

اس سے قبل سرفراز بگٹی نگراں وزیر داخلہ تھے جنہوں نے 15 دسمبر 2023 کو انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے سے قبل استعفیٰ دیا تھا اور پھر یہ وزارت وزیراعظم کے پاس تھی۔سرفراز بگٹی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے استعفیٰ دیا تھا اور وہ فروری میں ہونے والے الیکشنز میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر اپنے آبائی حلقے سے امیدوار ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے