قطر کے وزیر توانائی نے امریکی وزیرخزانہ کے جواب میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی اہمیت ختم ہوجانے کا تصور غلط ہے
قطر کے وزیرتوانائی سعد شریدہ الکعبی نے نیویارک میں،” قطر اقتصادی فورم” کی نشست میں کہا کہ امریکی وزیرخزانہ کا یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ آبنائے ہرمز کی اہمیت آئندہ دو برس میں ختم ہوجائے گی۔
امریکی وزیرخزانہ نے کہا تھا کہ علاقے کے ملکوں کے پائپ لائن پروجکٹ میں توسیع اور متبادل راستوں سے دو سال کے اندر آبنائے ہرمز کی اہمیت ختم ہوجائے گی۔
قطر کے وزیرتوانائی سعد شریدہ الکعبی نے کہا ہے کہ یہ امریکی وزیرخزانہ کا نظریہ ہوسکتا ہے، لیکن بالکل غلط ہے۔
انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی اہمیت صرف تیل اور گیس کی سپلائی کے لحاظ سے نہیں ہے بلکہ عالمی تجارت کا ایک بڑا حصہ اسی اہم آبی گزرگاہ سے انجام پاتا ہے۔
قطر کے وزیر توانائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے انجام پانی والی عالمی تجارت کے حجم کو مد نظر رکھیں تو آبنائے ہرمز کی اہمیت کبھی ختم نہيں ہوگی۔



