ٹرمپ کی مقبولیت 30 فیصد سے نیچے

22 ستمبر 2026

دونوں صدارتی ادوار میں پہلی بار ٹرمپ کی مقبولیت 30 فیصد سے نیچے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی دونوں صدارتی مدتوں میں پہلی بار 30 فیصد سے نیچے گرگئی۔

امریکن ریسرچ گروپ کے سروے کے مطابق معیشت پر مثبت آراء صرف 26 فیصد رہیں، جبکہ 72 فیصد لوگوں نے کہا کہ امریکی معیشت خراب ہو رہی ہے۔

سروے میں 68 فیصد ووٹرز نے ٹرمپ کے کام سے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ معیشت کے انتظام پر 71 فیصد نے ناپسندیدگی ظاہر کی۔

 سروے میں ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی دونوں صدارتی مدتوں میں پہلی بار 30 فیصد سے نیچے گر کر 29 فیصد رہ گئی۔

ماہرین کے مطابق مہنگائی اور روزمرہ کی قیمتوں میں اضافہ اس کمی کی بڑی وجہ ہے۔ ایران جنگ کے بعد سے اقتصادی مایوسی مزید بڑھی ہے۔

دوسری جانب  وائٹ ہاؤس نے اعداد و شمار مسترد کرتے ہوئے معیشت کو مضبوط قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے