وزیراعظم کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست

22 ستمبر 2026

وزیراعظم شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو فون کرتے ہوئے جماعت اسلامی کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کر دی۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف کا فون حافظ نعیم الرحمان کے ملتان پہنچنے پر موصول ہوا۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جماعت اسلامی سے مارچ ان کی پاکستان آمد تک ملتوی کرنےکی درخواست کی ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وزیراعظم نےکہاکہ پاکستان واپسی پر جماعت اسلامی کے ساتھ پیٹرولیم لیوی پرنتیجہ خیز گفتگو کیلئے تیار ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق  حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعطم کو بتایا کہ ہم کسی قسم کا امن وامان کا مسئلہ یاحکومت سے تصادم نہیں چاہتے،  ہم عوام کے حق کیلئے نکلے ہیں اور حکومت کو یہ حق دینا ہوگا۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم کے احتجاج مؤخرکرنے کی درخواست پرشوریٰ سے مشورے بعد ردعمل دیں گے۔حکومت کی درخواست پر ہم مارچ مؤخر بھی کر دیں تو احتجاج کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ  جماعت اسلامی کا سُپر ٹرین لانگ کراچی سےمارچ  ملتان پہنچ گیا ہے۔

دوسرئ ھابط وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے