امریکی حملہ ہوا تو ایران نئے ہتھیار اور اہداف استعمال کرے گا، پاسداران انقلاب کی دھمکی

21 ستمبر 2026


ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دوبارہ حملہ کیا تو تہران نئے ہتھیار استعمال کرنے کے ساتھ ایسے مقامات کو بھی نشانہ بنائے گا جہاں پہلے حملہ نہیں کیا گیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے کہا ہے کہ نئے حملے کی صورت میں ایران جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں اور محاذ کا جغرافیہ تبدیل کردے گا۔

حسین محبی نے کہا کہ ایران ایک طویل جنگ کے لیے تیار ہے اور ممکنہ نئے امریکی حملے کا جواب دینے کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھے ہوئے ہے۔