یورپی ملک سلووینیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

2646319-sylvaniapalestine-1717127860-145-640x480.jpg

لوبیانا: اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کے بعد یورپی ملک سلووینیا نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم روبرٹ گولوب نے سلووینیا کے دارالحکومت لوبیانا میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ سلووینیا کی حکومت نے آج فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم روبرٹ گولوب نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ فوری طور پرروکنے اور یرغمال بنائے گئے تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امن کا پیغام ہے۔ سلووینیا کی حکومت نے دارالحکومت کے وسط میں واقع سرکاری عمارت کے سامنے سلووینیا اور یورپی یونین کے پرچموں کے ساتھ فلسطینی پرچم بھی لہرایا۔پارلیمنٹ کی اسپیکر کا کہنا ہے کہ سلووینیا کے اراکین پارلیمنٹ فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے منگل کو ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔ یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ غزہ میں بمباری روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ اس سے قبل اسپین، ناروے اور آئر لینڈ بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں۔

یورپی یونین کے 27 ارکان میں سے سویڈن، قبرص، ہنگری، جمہوریہ چیک، پولینڈ، سلوواکیہ، رومانیہ اور بلغاریہ پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں جبکہ مالٹا نے کہا ہے کہ وہ بھی جلد ان ممالک کی پیروی کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔ غزہ میں 7 ماہ سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں اب تک 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہی

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے