◷

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی

30 اکتوبر 2026

پی ٹی آئی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردی

ذرائع کے مطابق بیر سٹر گوہر نے 48 گھنٹے میں کمیٹی کے باضابطہ اعلان کی یقین دہانی کرائی

پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی نے مذاکرات کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی

ذرائع نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 46 اراکین نے شرکت کی، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی اجلاس میں شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق مزاکراتی کمیٹی صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ کے لئے مزاکرات کریگی، مزاکراتی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور اور نورالحق قادری شامل ہونگے، کے پی اسمبلی کے 3 اراکین کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت اعلامیہ کے بغیر کس حیثیت سے مجھے قبول کریگی۔

ذرائع کے مطابق بیر سٹر گوہر نے 48 گھنٹے میں کمیٹی کے باضابطہ اعلان کی یقین دہانی کرائی، بانی ان کی بہنوں اور سہیل آفریدی کی رہائی وفاقی پارلیمانی کمیٹی کی زمہ داری قرار دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے