◷

ہرمز میں 2 ٹینکرز کو روک لیاگیا

30 اکتوبر 2026

پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ‘غیر مجاز راستوں’ سے گزرنے والے 2 ٹینکرز کو روک لیا
 

 ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کاکہناہے کہ اس نے آبنائے ہرمزکے جنوبی پانیوں میں تیل کے دو آئل ٹینکرز کو روک لیا ہے۔

پاسدران انقلاب کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں جہازوں نے اپنے نیویگیشن اور پوزیشننگ سسٹمز  بند کر رکھے تھے اور وہ امریکی فوج کی مبینہ مدد سے آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستوں کے ذریعے وہاں سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روکے جانے سے قبل ان ٹینکرز نے ریڈیو پر دی جانے والی کئی وارننگز کو نظر انداز کیا، ایک ’خطرناک علاقے میں داخل ہوئے‘ اور ’کچھ حادثات کے شکار ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے