’گاجر اور چھڑی‘ کی پالیسی کا ایران پر کوئی اثر نہیں: اسپیکر قالیباف
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ’گاجر اور چھڑی‘ کی پالیسی ناکام ہے اور اس کا ایران پر کوئی اثر ہوا ہے، نہ ہوگا۔پیش رفت تب ہی ممکن ہوگی جب ایران کی سات شرائط کو تسلیم کر لیا جائے گا۔
اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جمعرات کی رات جاری کردہ اپنے ایکش پیغام میں کہا ہے کہ "ایران کی شرائط ثالثوں تک کئی بار واضح طور پر بتائی جا چکی ہیں۔
پیغا میں واضح کیا گیا ہے کہ ’گاجر اور چھڑی‘ کی پالیسی کا ایران پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "پیش رفت تب ہی ممکن ہوگی جب ایران کی سات شرائط کو تسلیم کر لیا جائے گا۔”




