◷

ایران جوڈو ٹیم ,ایشین کپ کی چیمپین

30 اکتوبر 2026

ایران کی جوڈو ٹیم ایشین کپ کی چیمپین بن گئی

ایران کی جوڈو ٹیم نے تین گولڈ میڈل سمیت مجموعی طور پر آٹھ میڈل حاصل کر کے ایشین کپ میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔

ایران کی جوڈو ٹیم نے خواتین اور مردوں کے مجموعی مقابلوں میں آٹھ تمغے حاصل کرکے ایشین کپ کا چیمپین ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

ایشین کپ جوڈو کے مقابلے بدھ کے روز اردن کی میزبانی میں 20 ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت سے شروع ہوئے اور جمعرات کی شام ایران کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

ایران کی جوڈو ٹیم ایسے حالات میں ان مقابلوں کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ اردن کی حکومت کی رکاوٹوں کے باعث ایران کے تین کھلاڑی (چوپان، یاقوتی اور بہرآبادی) ان مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکے اور عراق سے واپس ایران لوٹ آئے۔

ان مقابلوں میں مریم بربط نے 78 کلوگرام سے کم وزن، الیاس پرہیزگار نے 81 کلوگرام سے کم وزن اور ابوالفضل محمودی نے 66 کلوگرام سے کم وزن کے مقابلوں میں ایران کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیے۔

اسی طرح راحیل مرادی نے 78 کلوگرام سے زیادہ وزن اور مہشید صفری نے 63 کلوگرام سے کم وزن میں چاندی کے تمغے جیتے۔ امیرحسین شہیدی نے 100 کلوگرام سے کم وزن، امیرعباس موحد نے 100 کلوگرام سے زیادہ وزن اور سمیرا خاک خواہ نے 57 کلوگرام سے کم وزن میں کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے