◷

امریکی جرائم پر پردہ

30 اکتوبر 2026

بقائی: انسانی حقوق کی رپورٹنگ کا ادارہ جان بوجھ کر امریکا کے جرائم پر پردہ ڈال رہا ہے: ترجمان وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی رپورٹنگ کا ادارہ دانستہ طور پر امریکا کے جرائم پر پردہ ڈال رہا ہے اور امریکی و صیہونی جرائم کے لیے ایران کو ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔

اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک ٹوییٹ میں کہا ہے: "امریکی فوجی جارحیت کے نتائج کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرانا، جرم کو معمولی دکھانے اور اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔”

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جمعہ 30 اکتوبر کی صبح ایران کے لیے انسانی حقوق کے نام نہاد رپورٹر کے ادارے کی جانب سے کیے گئے دعوؤں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: "ایران کے لیے انسانی حقوق کی رپورٹنگ کے نام نہاد ادارے کی مکمل طور پر سیاسی نوعیت سے قطع نظر، جسے بدنیتی پر مبنی مقاصد کے تحت برطانیہ نے انسانی حقوق کونسل پر مسلط کیا ہے، اس ادارے کا مزید غلط استعمال کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے ارتکاب کردہ جرائم کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرانا، جارحیت، جرم اور یک طرفہ تشدد آمیز کارروائیوں پر جان بوجھ کر پردہ ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ یہ طرز عمل انتہائی گمراہ کن اور پوری طرح سے فریب کارانہ ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے