دشمن کے جواب کے لئے ایران کا انتہائی تباہ کن منصوبہ
جنرل محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ ایران نے دشمن کے لئے گزشتہ جنگوں سے بہت زیادہ تباہ کن منصوبہ تیار کیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے دشمن کی نئی مہم جوئی کے جواب کے لئے، 12 روزہ اور 40 روزہ جنگوں سے زیادہ تباہ کن منصوبہ تیار کیا ہے۔
جنرل محسن رضائی نے ایکس پر ایک پیغام جاری کرکے لکھا ہے کہ ” امریکی اور صیہونی حکام کی ہرزہ سرائی اور دھمکیاں زمینی حقائق تبدیل نہيں کرسکتیں۔”
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ ” ایران کی مسلح افواج نے دشمن کی نئی مہم جوئی کے جواب کے لئے، 12 روزہ اور 40 روزہ جنگوں سے زیادہ تباہ کن منصوبہ تیار کیا ہے۔”
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے لکھا ہے کہ ایران کی نئی جوابی کارروائیاں، اس طرح انجام نہيں دی جائيں گی جس طرح دشمن چاہتے ہیں۔



