◷

ایران کا ’فادر آف میزائلز‘ لانچ کے لیے تیار

19 اکتوبر 2026

دشمن نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو ایران کا ’فادر آف میزائلز‘ لانچ کے لیے تیار ہے: محمد رضا نقدی

 ایران پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف کے سینیئر مشیر برگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا  نے کوئی بھی غلط قدم اٹھایا اور ایران کو ‘مدر آف آل بمبز’ سے ڈرانے کی کوشش کی تو اسے یاد رکھنا چاہیے کہ ایران کا ‘فادر آف میزائلز’ لانچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

جنرل نقدی نے زور دے کر کہا کہ ایران کے دشمنوں کو ہر قسم کے جدید فوجی سازوسامان سے لیس ہونے کے باوجود آج ایرانی قوم کا احترام کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی عوام نے یہ سیکھ لیا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنی عزت اور خودمختاری کا سودا نہیں کریں گے اور وہ شہید سپریم لیڈر اور مظلوموں کے لیے انصاف کا مطالبہ جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے