◷

پی ٹی آئی لانگ مارچ

19 اکتوبر 2026

بدقسمتی سےلانگ مارچ کی کوئی حکمت عملی یا پلان نہیں تھا، شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کےسیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہےکہ اتنی بڑی تحریک کے لیے حکمت عملی نہ ہونے سے پارٹی کو نقصان ہوا، جن کے پاس اے، بی اور سی پلان تھے وہ ابھی تک سامنے نہیں آئے، ایمرجنسی اور گورنر راج بھی لگ گیا مگرپارٹی کا لائحہ عمل نہیں آیا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہےکہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا سےبہت توقعات ہیں، پارٹی کے فیصلے سوشل میڈیا کے دباؤ سے آزاد ہوکر کرنے ہوں گے، تحریک انصاف مذاکرات کے راستے کسی صورت بند نہ کرے، پارٹی سیاسی مزاحمت ترک کرکے سیاسی حکمت عملی اپنائے، اداروں سےکوئی لڑائی نہیں، یہ پالیسی واضح ہونی چاہیے۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانا وقت کی ضرورت ہے، تجویزدی تھی کہ لانگ مارچ مؤخر کرکے مذاکرات کیے جائیں، لانگ مارچ مؤخر نہ کرنے کے نتائج پارٹی کو بھگتنا پڑ رہے ہیں، 11 اکتوبر کو ورکرز اس لیے نہیں نکلےکہ ان کے پاس کوئی گائیڈلائن نہیں تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے