◷

ایران پیٹرول کی درآمد سے بے نیاز ہوگیا

18 اکتوبر 2026

 صدرایران نے بتایا ہے کہ ملک  پیٹرول کی درآمد سے بے نیاز ہوچکا ہے

   صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بتایا ہے کہ عوام کے تعاون سے ایندھن کے استعمال میں بہت حدتک کفایت شعاری سے کام لیا گیا، قابل توجہ مقدار میں بچت ہوئی اور ملک پیٹرول کی درآمد سے بے نیاز ہوگیا۔

 انھوں نے اس بات کا اعلان آج حکومت کی اطلاع رسانی کی آٹھویں نشست میں کیا۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے دشمن کی فوجی جارحیت اور اقتصادی محاصرے کا ذکر کیا اور کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود حکومت نے عوام کی مشکلات حل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں اور آئندہ بھی  جاری رکھے گی۔

  انھوں نے کہاکہ عوام کی معیشت ہم سب کی بنیادی اور اولین ترجیح ہے۔

صدرپزشکیان نے بتایا کہ توانائی اور ایندھن کے تعلق سے مشکلات کی روک تھام کے لئے، ہم نے ایندھن کے استعمال میں اسراف کنٹرول کرنے پر توجہ دی ۔

انھوں نے بتایا کہ اس مہم میں عوام نے بھی حکومت کا ساتھ دیا اور قابل توجہ مقدار میں ایندھن کی بچت ہوئی جس کے نتیجے میں ملک کو پیٹرول درآمد کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے