محسن نقوی سے ایرانی صدر کی ملاقات

22 ستمبر 2026

محسن نقوی سے ملاقات میں ایرانی صدرکا پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطے بڑھانے پر زور


 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں ملاقات کی جس میں  ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطے بڑھانے پر زور دیا۔

ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران باہمی تعاون کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط بناسکتے ہیں، پاکستان اور ایران مقامی اور علاقائی صلاحیتوں سے اپنی ضروریات پوری کرسکتے ہیں، امریکی دباؤ نے مسلم ممالک میں مزید قربت اور روابط کو فروغ دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  پاکستان تجارت، معیشت، سیاحت اور سیاست سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانےکے لیے پرعزم ہے، پاکستان ثقافت اور سائنس کے شعبوں میں بھی ایران سے تعاون مزید وسعت دےگا۔