◷

میناب کے طلبہ اور رہبر کے خون کا بدلہ

22 نومبر 2026

میناب کے طلبہ اور رہبر شہید کے خون کا بدلہ ہرگز فراموش نہیں کیا جائے گا: صدر کے مشیر

قانونی امور میں صدر کے مشیر نے کہا ہے کہ میناب کے اسٹوڈنٹس اور رہبر شہید کے خون کے انتقام کا معاملہ ہرگز فراموش نہیں ہونا چاہیے۔

حجت الاسلام والمسلمین مجید انصاری نے شہید بچوں کے معزز اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے پروگرام میں ایران کے خلاف جنگی جرائم کے سلسلے میں چار یورپی ممالک اور امریکا کی عدالتوں میں قانونی مقدمات دائر کرنے کی اطلاع دی اور کہا کہ 12 روزہ جنگ سے متعلق شکایت ایران اور امریکا کے تنازعات کے ٹریبونل میں درج کرا دی گئی ہے جبکہ چالیس روزہ جنگ کے بارے میں دوسری شکایت بھی درج کرائے جانے کے آخری مراحل میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے بچوں، میناب کے پرائمری اسکول کے بچوں اور ہمارے رہبر شہید کی شہادت اور ان کے خون کا بدلہ لینے کا معاملہ ہرگز فراموش نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی یہ تاثر پیدا ہونا چاہیے کہ انھیں بے سہارا چھوڑ دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا، ملکی قانون دانوں اور اسی طرح بیرون ملک مقیم ایرانی قانون دانوں کو اس سلسلے میں پوری قوت کے ساتھ سرگرم ہونا چاہیے۔

صدر کے مشیر نے کہا کہ ہمیں اسی وقت بیرون ملک مقیم ایرانی قانون دانوں اور وکلا کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہم نے کچھ وکلاء کی خدمات حاصل کی ہیں لیکن ہمیں مزید وکلا کو بھی اس کام میں شامل کرنا ہوگا۔

مجید انصاری نے مزید کہا کہ میری رائے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ہر عہدیدار کو، جو اقوام متحدہ سے لے کر تمام بین الاقوامی اداروں تک مختلف عالمی فورمز میں شرکت کرتا ہو، شہداء کے خون کا بدلہ لینے، ایرانی قوم پر ہونے والے مظالم اور ان مظلوم شہداء اور ان کے اہل خانہ کی تصاویر کو سامنے لانا چاہیے۔ یہ کام ہونا چاہیے اور ان شاء اللہ ہم اسے انجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے