◷

بحرین میں امریکی اڈے تباہ

22 نومبر 2026

بحرین کے امریکی اڈے سپاہ پاسداران کے نشانے پر

بحرین کے الرفاع اور عوالی فوجی اڈوں پر امریکی فوج کے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے دو ریڈاروں کو سپاہِ پاسداران کے میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا بیان کے مطابق  سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے جوانوں نے چند لمحے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مسلسل جارحیت اور فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے جواب میں میزائلوں اور ڈرونز پر مشتمل ایک مشترکہ جوابی کارروائی انجام دی۔ اس کارروائی کا رمز مبارک «یا امّ البنینؑ» تھا۔ اس دوران بحرین میں الرفاع اور عوالی کے فوجی اڈوں پر موجود جارح امریکی فوجی ٹھکانوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

 اس کارروائی کے دوران بحرین کے الرفاع اور عوالی فوجی اڈوں پر تعینات امریکی فوج کے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے دو ریڈاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

 آج صبح سے خطے میں امریکی فوج کی جانب سے فضائی اسکورت اور فضائی تحفظ کے لیے کی جانے والی بھاری اخراجات پر مشتمل کارروائیاں نہ صرف اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں بلکہ سمندر اور فضا میں ان کے زیرِ تحفظ بحری جہازوں اور فوجی سازوسامان کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اسی سلسلے میں امریکی فوج کے دو MQ-1 اور MQ-9 جاسوس و جنگی ڈرونز کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد، سپاہِ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس نے مذکورہ فوجی اڈوں پر امریکی فوجی ٹھکانوں کو اپنی کارروائی کا نشانہ بنایا۔

 سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی خبردار کرتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود مسلح افواج کی سرخ لکیر ہے اور ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ملک یا جارح قوت کو مجاہدینِ اسلام کی جانب سے سخت اور فیصلہ کن جواب سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے