ایران اور پاکستان کا آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں
ایران اور پاکستان دوطرفہ آزاد تجارت کے معاہدہ کے قریب پہنچ گئے ہیں
ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے شعبہ مشرقی ایشیا اور برصغیر کے انچارج کے معاون نے بتایا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت جاری ہے اور آزاد تجارت کے معاہدے کو آخری شکل دی جارہی ہے۔
سید مہرداد سیادت نسب نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ہوجانے کے بعد، ایران اور پاکستان کی تجارت کافی بڑھ جائے گی۔
سید مہرداد سیادت نسب نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کی سطح تقریبا 6 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس کو 10 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچانے کی گنجائش موجود ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے لئے ایران کی برآمدات میں، پیٹروکیمیکل مصنوعات، لیکویڈ گیس، انواع و اقسام کے ٹائل اور سرامک شامل ہیں۔
ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے شعبہ مشرقی ایشیا اور برصغیر کے انچارج کے معاون نے بتایا کہ ایرانی برآمد کنندگان پاکستانی منڈی کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے مناسب قیمت پر معیاری سامان برآمد کرسکتے ہیں۔



