◷

آبنائے ہرمز میں بیسواں ایم کیو-1 ڈرون تباہ

22 نومبر 2026

 آبنائے ہرمز کے مشرق میں امریکا کا ایک اور ایم کیو-1 ڈرون مارگرایا گیا۔

سپاہ پاسداران کے شعبہ رابطہ عامہ نے نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایک جدید ترین ایم کیو-1 جاسوس اور جنگی ڈرون مارگرایا گیا۔

سپاہ پاسداران کے شعبہ رابطہ عامہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ  مشرقی آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران کی جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کی فائرنگ کا نشانہ بنکر تباہ ہونے والا امریکا کا یہ ایم کیو-1 جاسوس اور جنگی ڈرون، ER یعنی  (Extended Range)نوعیت کا تھا.  

سپاہ پاسداران نے بتایا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں یہ امریکا کو چوتھا جاسوس جنگی ڈرون ہے جو سپاہ پاسداران کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کی فائرنگ کا نشانہ بن کر تباہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق مارگرایا جانے والا یہ امریکا کا بیسواں ایم کیو- 1 ڈرون ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے