◷

مہرداد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع بن گئے

18 اکتوبر 2026

 مہرداد اخلاقی نے ملک کے نئے وزیر دفاع کی حیثیت سے ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

  مہرداد اخلاقی نے آج اتوار 18 اکتوبر کو وزارت دفاع کے قلمدان کے لئے، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔

 ووٹنگ میں پارلیمنٹ میں موجود 277 اراکین میں سے، 237 نے ان کی حمایت میں ووٹ دیئے اور مخالفت میں 15 ووٹ پڑے۔

مہرداد اخلاقی 1958 میں ایران کے شہر رشت میں پیدا ہوئے۔ وہ ایران کی  دفاعی صنعت کے سینیئر عہدیداروں میں تھے اور شہید باکری انڈسٹیریل گروپ کے سربراہ اور ملک کی ایرواسپیس انڈسٹریز کے سی ای او رہ چکے ہیں۔

 صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پانچ اکتوبر کو وزیر دفاع کے عہدے کے لئے ان کا نام ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں پیش کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے