◷

تل ابیب کے ساتھ پیرس کا خفیہ تعاون

18 اکتوبر 2026

فرانس نے جنگ میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ تعاون کیا ہے

  فرانسیسی جریدے ڈپلومیٹک لی مونڈ نے ایک رپورٹ میں فرانسیسی حکومت کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی خفیہ اسلحہ جاتی مدد کا انکشاف کیا ہے۔

 لی مونڈ ڈپلومیٹک نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ فرانسیسی  حکام کے اس دعوے کے برخلاف کہ تل ابیب کے لئے اسلحے کی سپلائی روک دی گئی ہے، صیہونی حکومت کی اسلحہ جاتی رگ حیات بدستور فرانس سے وابستہ ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے لئے جنگی وسائل کے حساس فاضل پرزہ فرانس کے اسلحہ جاتی کارخانوں میں تیار کئے جاتےہیں۔  

 فرانس کے ماہنامہ ڈپلومیٹک لی مونڈ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پیرس کے  چارلس ڈیگال ہوائی اڈے پر اسرائیل کے لئے بھیجی جانے والی چند مشکوک فوجی کھیپ پکڑے اور روکے جانے کے بعد صدر امانوئل میکرون کے ڈپلومیٹک دعووں کا حقیقت کھل گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے