ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پرعلاقے کی تازہ ترین صورتحال اور سفارت کاری پر تبادلۂ خیال کیا ہے
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جو او آئی سی وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے، بغداد گئے ہوئے ہیں، آج اتوار کو اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں دوجانبہ امور کے ساتھ ہی مغربی ایشیا کے حالات کا بھی جائزہ لیا گیا اور کشیدگی ميں کمی، امن و ثبات کے قیام اور سفارت کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔



