◷

متحدہ عرب امارات کو ایران کے نائب وزیرخارجہ کی نصیحت

29 ستمبر 2026

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے متحدہ عرب امارات کو نصیحت کی ہے کہ اچھی ہمسائگی کے اصولوں کی پابندی کرے

  اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے تین ایرانی جزیروں کے بارے میں دعووں کی تکرار پر کہا ہے کہ  ابوموسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک، تینوں جزیرے ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

 انھوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایرانی جزیروں کے بارے میں بے بنیاد دعووں کی، حتی جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم سے تکرار سے، حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی ۔ ابوموسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک، تینوں جزیرے ایران کا جزو لاینفک ہیں۔

نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام کو بے بنیاد دعووں کی تکرار کے بجائے، علاقے کے تاریخی اور قانونی حقائق کا احترام  نیز اچھی ہمسائگی کے اصولوں کی پابندی کرنی چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے