امریکا ایران کیساتھ جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی اصل تعداد چھپا رہا ہے: ایرانی فوجی کمانڈر
ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی اصل تعداد ظاہر نہیں کر رہا۔
ٹی وی انٹرویو میں حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ دشمن اپنی ہلاکتوں کی تفصیلات سامنے نہیں لاتا کیونکہ یہ اس کی کمزوریوں کو ظاہر کرتا ہے۔
گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ دفاع نے بتایا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران رواں ماہ نو امریکی میرینز اور دو درجن سے زائد بحری اہلکار زخمی ہوئے۔
حبیب اللہ سیاری نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی اصل تعداد بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔



