◷

امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو میں پھر کمی

29 ستمبر 2026

امریکہ کے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرور میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ ذخائر 1982 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر ہیں۔

رائٹرز کے حوالے سے آئی آر این اے کے مطابق، امریکی محکمہ توانائی کے اعداد و شمار کے مطابق "امریکی اسٹریٹیجک ریزرو” میں خام تیل کے ذخائر گزشتہ ہفتے 283.8 ملین بیرل تک گر گئے، جو کہ اکتوبر 1982 کے بعد کی کم ترین سطح ہے۔

یہ کمی ان ذخائر سے 172 ملین بیرل تیل واگزار کرنے کے امریکی معاہدے کا حصہ ہے۔

امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو 1975 میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے امریکا پر تیل کی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد بنایا گیا تھا، جس کی وجہ سے تیل کی سپلائی میں دھچکا لگا تھا۔

اگرچہ امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو کی قانونی صلاحیت 714 ملین بیرل ہے، لیکن ذخائر کا اصل حجم گزشتہ برسوں کے دوران اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ہے۔ کیونکہ مختلف حکومتوں یا  کانگریس نے ملک کے تیل کے اضافی ذخائر کو سپلائی کی کمی یا حکومتی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

جو بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد، جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا،سن 2022 میں امریکی اسٹریٹیجک ریزرو سے 180 ملین بیرل تیل بھی واگزار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے