ایران نے آبنائے ہرمز میں 2 چھوٹے بحری جہاز قبضے میں لیکر 50 افراد گرفتار کرلیے : ایرانی میڈیا
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں جزیرہ قشم اور میناب کے ساحلی پانیوں سے 2 چھوٹے بحری جہاز قبضے میں لے کر 50 افراد کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ افراد کو ایرانی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں بحری جہازوں کی نوعیت، گرفتار افراد کی قومیت یا کارروائی کے وقت سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔



